Public Unity and Solidarity with Armed Forces to Combat the Menace of Terrorism

Public Unity and Solidarity with Armed Forces to Combat the Menace of Terrorism

By: Laila Sadaf 

A nation stands strong and buoyant to the odds of hostile external forces, when its public provides a firm commitment of solidarity with their security forces. It can have a significant impact on national security and stability of a state. When the public shows support for their security forces, it helps to build a sense of national unity and resilience, which can deter external and internal threats to the country’s security.

Moreover, constant public support with security forces can help build trust and cooperation between law enforcement agencies and communities they serve. It can help institutions to prevent radicalization of ideologies, multicultural differences and check the recruitment of individuals into extremist organizations, as well as provide valuable intelligence and information about security threats.

In the prevailing digital age, information warfare and propaganda have become powerful tools in shaping public opinion and influencing national security. Information warfare refers to the use of information technology to disrupt, manipulate, or deceive an adversary’s perception of reality. Thus Pakistan has been severely encountered with the menace of propaganda and disinformation pertaining to its armed forces.

Recently on social media smear campaign had started against the Pakistan Army after an Army Aviation helicopter went missing in Lasbela during a relief operation in flooded areas. That anti state trend was stoking the speculations that the helicopter crash was orchestrated through conspiracy by the country’s security establishment, which has created a mild social unrest and feeling of suspicious among masses in regards to the role of army as an apolitical and defender state body, providing opportunity to the rival state to further deepens the gap between public and armed forces and tragic the state institutions.

Thus, Public solidarity with security forces needs to be established to counter the narrative of extremist groups that try to exploit public grievances and vulnerabilities of state institutions and push for their agenda. When the public stands together against such groups, it sends a strong message to the rival forces that their ideology is not welcome in the country and will not be tolerated.

We have witnessed Empires shattering into a pile of sand with the same reason that their civilian masses stood against their own state guardian: that is armed forces. The country has been embroiled in a devastating civil war since long with multiple state and non-state armed forces combating against each other. Syria has become a battle ground for foreign proxies and the situation is worse for civilians who resisted and stood against its own state’s military authority.

Meanwhile, Pakistan is again facing significant threats to its internal security from factions of the Tehrik-e-Taliban Pakistan (TTP) and other militant groups, including an affiliate of the self-proclaimed Islamic State. Although attacks have slowed in previous years due to the staunching efforts and sacrifices of armed forces, yet the TTP and sectarian militant groups are once again seen to be resurging in various districts of Pakistan, particularly Khyber Pakhtunkhwa to target security forces and civilians.

In January 2023, a suicide bomber attacked a Peshawar mosque targeting the police personnel in particular, killing at least 100 people and wounding more than 200 who had gathered to worship. The Tehrik-e Taliban Pakistan (TTP) initially claimed responsibility for the attack, but later on a TTP spokesperson has denied their involvement. The bombing: one of Pakistan’s deadliest in recent years has renewed fear among masses of a return of militancy in the region.

In order to purge the existing perils of terrorism from Pakistan there is a dire need to establish an inclusive environment among civil masses and armed forces. A state can only defeat its external enemies when it was kept strong internally, therefore, public needs to think twice and reflect critically on social media trends in this age of information warfare. It is high time that Pakistan civil society needs to be made aware to 5th generation warfare so they could avoid falling into these deadly traps of emotional and psychological exploitation against armed forces.

Furthermore, state institution as well as public need to show their complete solidarity with their state guardians and acknowledge their unparalleled efforts to bring enemies to their knees. In the spirit of above, Pakistan Business Forum has expressed complete solidarity with Pakistan valorous armed forces and law enforcing agencies and said that the entire business community stands united against war on terror and any external threat besides creating business-friendly environment fully ensuring durable security for economic growth across the country.

In addition to that Central Apex Committee held a meeting to discuss the recent terrorist activities across Pakistan and PM Shehbaz opined that all political-religious parties’ leadership irrespective of their political, religious and linguistic ideologies should stand united to win the fight against terrorism. It is time for forging national unity against the brooding threat of terrorism and all the stakeholders should keep aside their differences and sit together to wipe out the roots of hostile foreign forces in its all forms and manifestation.

The committee further held that, the elimination of terrorism; economic recovery and political stability are interlinked. Pakistan cannot afford internal instability as it would provide opportunity to violent non-state actors to realize their writ. That is why national unity and collective struggle are the need of the hour. In order to achieve these goals, a national consensus should be created, addressing the grievances of public and obstacles should be removed by creating unity among state institution and major political parties.

نئے انتخابات واقعی بحران کا حل؟

نئے انتخابات واقعی بحران کا حل؟

عقیل یوسفزئی

پی ڈی ایم نے خیبر پختون خوا سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر اعلان کردہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے. پیپلزپارٹی اور اے این پی اگر چہ اس اتحاد میں شامل نہیں ہیں مگر ان پارٹیوں نے بھی ایسا ہی ایک فیصلہ کیا ہوا ہے. دوسری طرف تحریک انصاف نہ صرف عام انتخابات کا مسلسل مطالبہ کررہی ہے بلکہ اس کا موقف ہے کہ پاکستان میں جب تک نئے الیکشن نہیں ہوتے اس کی مزاحمت اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا. عمران خان نے متعدد بار یہ بھی کہا ہے کہ اگر اب کے بار ان کو دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوتی یا باالفاظ دیگر ان کو یہ نہیں دلوائی جاتی تو وہ سادھا اکثریت والے نتائج کی بنیاد پر اقتدار نہیں سنبھالیں گے.
عوام اور سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ عمران خان نے پختون خوا اور پنجاب کی اسمبلیاں اور اپنی حکومتیں توڑ کر نہ صرف یہ کہ اپنے پاوں پر خود کلہاڑی ماری ہے بلکہ پریشر ڈالنے کے لئے انہوں نے سیکیورٹی چیلنجز کو نظرانداز کرکے ایک بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے.
حساس اداروں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہونے والے ایک مشاورتی اجلاس میں جاری بدامنی اور چیلنجز کی بنیاد پر تجویز پیش کی ہے کہ صورتحال نارمل ہونے تک الیکشن کرانے سے گریز کیا جائے دوسری طرف کے پی پولیس کا بھی کہنا ہے کہ اسے تقریباً 50 ہزار کی مزید نفری درکار ہوگی. سیاسی جماعتوں کے اس موقف کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ اس بات کی ضمانت کون دے گا کہ اگر نتائج عمران خان کی مرضی اور خواہش کے مطابق نہیں نکلتے تو وہ انہیں تسلیم کرکے آرام سے بیٹھ جائیں گے.؟
وہ تو ہر قیمت پر اقتدار چاہتے ہیں اوران کو یہ گمان یا غلط فہمی ہے کہ وہ نہ صرف جیت سکتے ہیں بلکہ ان کے بغیر کسی اور کو سیاست اور حکومت کرنے کا حق بھی حاصل نہیں ہے. یہاں سیکیورٹی کے چیلنجز کے تناظر میں اگر اعلیٰ عسکری قیادت کے اس فیصلے کا جائزہ لیا جائے کہ ملٹری سیاسی معاملات سے الگ رہے گی تو ایسے میں جہاں یہ فیصلہ قابل ستائش ہے وہاں یہ نکتہ بھی قابل ذکر ہے کہ اگر فوج الیکشن پراسیس کا سیکیورٹی کی حد تک حصہ بنتی ہے تو اس کے خلاف مسلسل الزامات لگانے اور پروپیگنڈہ کرنے والی تحریک انصاف کو منفی پروپیگنڈہ کا ایک اور موقع کیوں فراہم کیا جائے؟
اگرچہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز بعض حلقوں پر اپریل کے آخر میں ہونے والے انتخابات بھی بوجوہ ملتوی کردیئے ہیں تاہم یہ بات کافی تشویشناک ہے کہ تحریک انصاف عدالتوں کے فیصلوں کو بنیاد بنا کر آرام سے بھیٹنے والی نہیں ہے اور وہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے جس کی ظاہر ہے کہ اجازت نہیں دی جاسکتی.
سب سے بڑا مسئلہ اور سوال اب بھی وہی ہے کہ کیا الیکشن ہی مسائل کا حل ہے تو اس کا جواب نفی میں ہے. پاکستان کے مسائل اس قدر شدید شکل اختیار کرچکے ہیں اور اسی عمران خان نے ایک ایسا بحران پیدا کیا ہے کہ کوئی ایک پارٹی ملک کو ان مسائل سے نکالنے کی صلاحیت اور قوت نہیں رکھتی. جس انداز میں عمران خان اپنی سیاست اور مزاحمت کو آگے بڑھارہے ہیں اس طریقے کو وسیع تر تناظر میں کسی طور نہ تو مناسب قرار دیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس طرزِ سیاست کو برداشت کیا جاسکتا ہے.

c30981e2-5478-412d-8c1f-26b63e01b464

کلین اینڈ گرین پشاور مہم کا آغاز

صوبائی دارلحکومت پشاور میں کلین اینڈ گرین پشاور مہم زور و شور سے جاری ہے اور انتظامی افسران کی نگرانی میں ڈبلیو ایس ایس پی، ٹی ایم ایز اور پی ڈی اے کے اہلکار اس مہم میں شریک ہیں اور گلبہار، نشتر آباد اور پھندو روڈ سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جا رہا ہے جبکہ نالیوں کی صفائی بھی جاری ہے۔

اس حوالے سے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے کہ جہاں کہیں بھی کوڑا کرکٹ نظر آئے تو ضلعی انتظامیہ پشاور کے وٹس ایپ نمبر 03157001799 پر بمعہ تصویر اطلاع دیں تاکہ پشاور کو کلین اینڈ گرین بنایا جا سکے۔

1653221894

ضمنی انتخابات:کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی کل آخری تاریخ

پشاور: قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی کل آخری تاریخ ہے۔

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر 30 اپریل 2023 کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی کل یعنی 14 مارچ بروز منگل آخری تاریخ ہے۔
ان حلقوں میں این اے 22 مردان ، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق ،15 مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست شائع اور 22 مارچ تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔
ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 مارچ تک متعلقہ ایپلیٹ ٹرائیبونل کے پاس جمع کرائے جاسکیں گی۔ ایپلیٹ ٹرائیبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلہ 3 اپریل تک کیا جائیگا۔
4 اپریل کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔ 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 6 اپریل 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے۔ جبکہ پولنگ 30 اپریل 2023 کو ہوگی۔

b4d097f2-6207-4420-ba49-3343eae5825a

خیبر پولیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے  بکتر بند گاڑی کی فراہمی

پشاور: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کے احکامات پر خیبر پولیس کو دہشت گردی اور بدامنی سے نمٹنے کیلئے  بکتر بند گاڑی(APC ) فراہم کردی گئیں۔
ائی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے دورہ خیبر کے موقع پر ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے خصوصی درخواست پر وعدہ کیا تھا کہ خیبر پولیس کو جدید بکتر بند گاڑی سمیت سرویس سٹرکچر پر کام جلد شروع کیا جائے گا اورآج دونوں وعدے پورے کردئیے گئے۔
ڈی پی او نے آر آئی خیبر امجد شلمانی کو بکتر بند گاڑی کی چابی باقاعدہ طور پر حوالے کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید بکتر بند کی فراہمی سے خیبر پولیس کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی دہشت گردی بدامنی اورجرائم پیشہ افراد تک رسائی میں مدد گار ثابت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پولیس ضم اضلاع کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور اسکے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Peshawar-University

جامعہ پشاورمیں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان

پشاور : جامعہ پشاور میں آج سے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے جاری نوٹییفیکشن کے مطابق یونیورسٹی 22 مارچ تک موسم بہار کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں پہلے سے جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہے گے۔

pp

سیاسی رسہ کشی اور بے بس قوم

 سیاسی رسہ کشی اور بے بس قوم

تحریر: شاہد فاروق

کل ہوٹل میں بیٹھا چائے پی رہا تھا تو ٹیبل پر لکھا تھا سیاسی گفتگو سے پرہیز کریں میں نے ہوٹل کے چھوٹے سے پوچھا یہاں لوگ کھانا کھانے آتے ہیں یہاں سیاسی باتیں کون کرتا ہوگا؟….کہنے لگا “سرکار توانوں کی پتہ ساڈے سیاسی فیصلے ہوندے ای ہوٹلاں تے نیں، اسمبلی وچ تے بس دوسری پارٹی دے خلاف نعرے لگدے نیں” یہ بات سن کر میں پہلے تو حیران ہوا مگر پھر سوچا شاید پاکستان کے بحرانوں کی وجہ ہمارے سیاستدانوں کا یہی غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ پارلیمنٹ کی آئینی ذمہ داری قانون سازی ہے مگر پاکستان کی پارلیمنٹ میں مخالفین پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے اور ایک دوسرے پر مختلف طریقوں سے الزامات کی بوچھاڑ کی جاتی ہے اور پھر عدم برداشت کی یہ صورتحال قومی مفادات کی فکر سے آزاد ہوتی ہوئی ذاتی حملوں اور غیر اخلاقی نعرے بازی تک جا پہنچتی ہے۔

اسمبلی میں نعرے بازی عدم برداشت کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ عدم برداشت اس وقت پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے کیونکہ کوئی بھی شخص کسی دوسرے کی بات سننے کو تیار نہیں۔ یہ رویہ سیاست دانوں میں کچھ زیادہ ہی سرائیت کر چکا ہے کہ مخالف پارٹی کے حق میں کہے گئے تنقیدی الفاظ فورا مسترد کر دیئے جائے ہیں اور ناقدین کو مختلف القابات سے نوازا جاتا ہے۔ آج صورتحال یہ ہے کہ تمام سیاسی رہنما آپس میں دست وگریباں ہیں ان کی یہ لڑائی سیاسی کارکنوں پر بھی گہرے منفی اثرات مرتب کر رہی ہے کہ سیاسی ورکرز آنکھوں پر پارٹی سے عشق و عقیدت کی پٹی باندھے پسندیدہ رہنما کے حق میں قصیدے پڑھے جارہے ہیں۔ ہمارے ہاں رواج ہے کہ کوئی سیاستدان ووٹ لے کر حکومت میں آتا ہے تو اس کی جیت کا اعلان بعد میں ہوتا ہے پہلے مخالف پارٹی سے نتائج کو مسترد کرنے کی خبریں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ اب تو ایسا لگتا ہے حکمرانی ان مفاد پرست سیاست دانوں کے درمیان رسہ کشی کا کھیل بنی ہوئی ہے۔ جو حکومت میں آتا ہے وہ گزشتہ حکومت پر تنقید کرتا ہے کہ جانے والی حکومت نے یہ کیا وہ کیا وغیرہ۔

پاکستان ایک جمہوری ملک ہے مگر بد قسمتی سے 75 سالوں میں کوئی بھی وزیر اعظم 5 سال کی آئینی مدت پوری نہیں کرسکا۔ سیاسی افراتفری کا خمیازہ پاکستانی عوام غربت اور مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ سنہ 2013 سے 2018 تک عمران خان اپوزیشن میں تھے انہیں الیکشن پر کئی تحفظات تھے ان تحفظات کو لے کر اسمبلی جانے کی بجائے وہ ڈی چوک چلے گئے جہاں 126 دن پر محیط دھرنے میں حکومت کے منڈیٹ کو جعلی اور دھاندلی زدہ قراردیا گیا مگر جب یہ بات بےنتیجہ ثابت ہوئی پانامہ اسکینڈل میں نواز شریف کو عدالت سے نااہل قراردلوا کر عمران خان کی انا کو تسکین پہنچی۔ 2018 کے عام انتخابات میں عمران خان نے کامیابی حاصل کی مگر دوسری جماعتوں نے الیکشن کو دھاندلی زدہ قراردیا۔ یعنی جو لوگ پہلے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتےتھے اب وہی ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے کی دوڑ میں لگ گئے۔ عمران خان پاکستانی عوام میں جتنا مقبول تھے، اتنا ہی سیاسی جماعتوں کو ناپسند تھے ۔ لہذا سیاسی جماعتوں کے گٹھ جوڑ نے عمران خان کو ایک ڈائری کے ساتھ گھر بھیج دیا۔ وزیر اعظم ہاؤس سے نکلنے کے بعد عمران خان نے عوام کی سپورٹ کے ساتھ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا۔ جلسوں کی سیاست کا بازار پھر گرم ہوا اور ملک ایک بار پھر سے انتشار اور بدامنی کی لپیٹ میں چلا گیا۔ پی ڈی ایم کا عمران خان کی حکومت کو ختم کرنے کا مقصد عوام کو مہنگائی سے بچانا تھا۔ مگر مہنگائی کی شرح میں دوگنا اضافہ ہو گیا۔ المختصر حکمرانوں کی اس آپسی لڑائی میں عوام ہمیشہ کی طرح بھلی کا بکرا بنی۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئی۔ مگر سیاستدان کرسی کا مزا اور شہر اقتدار میں گھومنا چاہتے ہیں۔ اپنے ملک میں سیاسی عدم استحکام کے نقصانات پر بات کرتے ہوئے یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ جن ممالک میں سیاسی استحکام ہے وہاں معاشی حالات کیسے ہیں؟.

سیاسی جلسوں کی تقریروں میں ہم بے مثالیں تو بہت سی سنی ہیں مگر دو ممالک کی بات قلم کی نوک پر لاؤں گا۔ پہلا ملک پاکستان کا درینہ دوست چین ہے جس میں چند روز قبل شی جن پنگ مسلسل تیسری بار چائنہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ان سے پہلے ہوجن تاؤ تھے جو 10 سال کے لیے برسر اقتدار رہے۔ جیانگ زمن 27 مارچ 1993 سے 15 مارچ 2003 تک چین کی کمان کرنے میں کامیاب رہے۔ سیاسی استحکام کی بدولت چائنہ دنیا کی کامیاب ترین معیشت والے ممالک میں سے ایک بن گیا۔ چین پاکستان سے بعد میں آزاد ہوا اور آج پاکستان اپنی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے چائنہ پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔ دوسری مثال ہمسایہ ملک بھارت ہے۔ بھارت میں اب تک 18 وزرا اعظم بنے جن میں گلزاریلال 2 بار وزیر اعظم کی کرسی پر صرف 13 دنوں کے لیے براجمان ہوئے پہلی بار، پہلے بھارتی وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی موت کے بعد اور دوسری بار لال بہادر شاستری کی موت کے بعد۔ دوسری طرف گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان نے 11 وزرا اعظم تبدیل کیے۔

سیاسی رسہ کشی کی وجہ سے دوسرے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کرتے۔ کاروباری حضرات ملک میں کاروبار بڑھانے کی بجائے ملک سے باہر سرمایہ کاری کر رہے ہیں. ملک کے معاشی حالات اور حکمرانوں کی ضد کے پیش نظر انتخابات ہو بھی جائیں تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا ہمارے حکمران ان نتائج کو مان لیں گے یا پھرسلسلہ الزام تراشی سے شروع ہو کر دھرنوں یا عدم اعتماد پر ختم ہو گا۔ الیکشن کے نتائج سننے کے بعد کا رویہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں بہت مختلف ہے بھارت میں الیکشن جیتنے والے کو پہلی مبارک مد مقابل امیدوار دیتا ہے مگر پاکستان میں سیاسی مخالف کی جیت کا جشن دھاندلی کے نعرے کا پٹاخہ پھوڑ کر منایا جاتا ہے۔ سیاسی عدم استحکام کا سب بڑا نقصان تو عوام کا حکومتوں سے بھروسہ اٹھ جانا ہے۔ لوگوں کے سماجی اورمعاشی لحاظ سے غیر محفوظ محسوس کرنے سے بے چینی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس بے چینی میں خود غرضی جنم لیتی ہے اور ملک کے فائدے پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی جاتی ہے جس کا نقصان قوم کو کبھی معاشی بد حالی کی صورت میں اٹھانا پڑتا ہے تو کبھی معاشرے میں بڑھتے جرائم کی صورت میں۔ اس لیے پاکستان کے سیاستدانوں کو چاہیے کوئی بھی حکومت میں آئے اس کو کام کرنے دیں اگر وہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہونگے تو عوام ان کو خود ہی ریجیکٹ کر دے گی۔ سیاستدانوں کو ہوٹل کے چھوٹے کی بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اس سادہ سی بات کا حل نکالنا ہوگا وگرنہ حالات مزید بگڑ جائیں گے۔