Voice of KP

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

پشاور: خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ سپیشل سیکرٹری صحت عطاء الرحمن نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

 پہلے مرحلے 17 سے 21 جنوری میں بنوں ،لکی مروت،ٹانک ، ڈی آئی خان ،شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں مہم ہوگی۔  دوسرے مرحلے 24 جنوری سے 30 جنوری تک پشاور، مردان،کوہاٹ، باجوڑ، دیر لوئر میں مہم چلائی جائے گی۔

 مہم کے دوران 44 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے۔

پشاور: پولیو مہم کے لیے 20 ہزار 484 ٹیمیں تشکیل دی گئی۔

Exit mobile version