Voice of KP

نشے سے پاک پشاور مہم فیز 3 اگلے ماہ سے شروع کی جائے گی

پشاور: نگران صوبائی حکومت کا پشاور کو نشے کے عادی افراد سے پاک کرنے کی فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کو ٹاسک حوالے۔
نشے سے پاک پشاور مہم فیز 3 اگلے ماہ سے شروع کی جائے گی اور مہم کے لئے غیر سرکاری اور فلاحی تنظیموں سے مدد لی جائے گی ۔

کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کے مطابق مہم کے پہلے مرحلے میں پشاور کے سڑکوں پر موجود 1200 سے زائد نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کیا جائے گا۔
نشے کے عادی افراد کو مستقل نشے سے چھٹکارا دلانے کے لیے علاج کا دورانیہ 6 سے 8 رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
 اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر سمیت غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی شرکاء کو مہم کے لئے تجاویز مرتب کرکے کمشنر پشاور ڈویژن افس کو ارسال کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

Exit mobile version