Voice of KP

پشاور:7 تا 14 نومبر نشے سے پاک پشاور مہم کے اعداد و شمار جاری

Drug Free Peshawar Campaign

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے پاک پشاور مہم کے اعداد و شمار کمشنر پشاور ڈویژن آفس سے جاری کردیے گئے۔ تحویل میں لئے گئے نشے کے عادی افراد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی شامل ہیں نشے کا عادی ایک نوجوان ماسٹر، ایک گریجویٹ، 4 ہائر سکینڈری، ایک میٹرک، دو مڈل 13 پرائمری جبکہ 805 افراد ناخواندہ ہیں تحویل میں لئے گئے افراد کی عمریں 17 سے 79 سال تک کی عمر کے ہیں 17 سال سے کم عمر کے 14 بچے، 18 سے 25 سال تک کے 135، 26 سے 30 سال تک کے 135, 31 سے 35 سال تک کے 129، 36 سے 40 سال تک کے 123, 41 سے 45 سال تک کے 78, 47 سے 50 سال تک کے 52, جبکہ 50 سال سے 79 سال تک کے 161 بزرگ بھی شامل ہیں تحویل میں لی گئی نشے کے عادی خواتین کی تعداد 11 ہے مہم کے دوران آج بھی نواحی علاقوں سے 54 افراد کو تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کر دیا گیا اس طرح تحویل میں لئے گئے نشے کے عادی افراد کی تعداد 827 تک پہنچ گئی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے باقی ماندہ نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لینے کے لئے احکامات جاری کرتے ہوئے مقامی تھانوں کے زریعے آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرنے جبکہ بحالی مراکز میں زیرِ علاج نشے کے عادی افراد کی بہترین علاج اور سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کر دئے جبکہ بحالی مراکز میں سہولیات کا جائزہ لینے اور علاج اور رہائش کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کل کسی بھی وقت بحالی مراکز کا دورہ کرینگے

Exit mobile version