Voice of KP

پشاو ر شہریوں کی سہولت کیلئے ’’ایف ایم سی ‘‘ کے نام سے نئی موبائل ایپ متعارف کرادی گئی

FMC Mobile App Announcement by KP Govt

خصوصی ایپ کے ذریعے چوری اور چھینے جانے والے موبائل فونز کی خرید و فروخت کی روک تھام کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کےخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے میں مدد ملے گی  ۔ نئی موبائل ایپ فائنڈ مائی سیل فون ’’ایف ایم سی ‘‘ موبائل ڈیلرز کی رجسٹریشن کےلئے خصوصی فارم کا اجراء بھی کردیا گیا ۔ خصوصی طریقہ کار کے تحت فارم موبائل ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدور اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوز کی تصدیق کے بعد رجسٹرکیاجائےگا ۔ ابتدائی طور پر پشاور کی سطح پر یہ ایپ متعا رف کی گئی ہے جس کے بعد اس کا دائرہ کار صوبہ بھر تک بڑھایاجائےگا ۔ آج ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور ، ڈی آئی جی آئی ٹی عرفان خان اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی جانب سے خصوصی ایپ’’ایف ایم سی ‘‘ کو باقائدہ طور پر متعا رف کردیا گیا ۔ کیپٹل سٹی پولیس نے پشاور کے شہریوں کی سہولت اور موبائل فونز چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ۔ پشاور کے تمام تھانہ جات اور رجسٹرڈ دوکانداروں کے پاس یہ سہولت موجود ہوگئی ۔ خرید و فروخت کے دوران موبائل فروخت کرنے والے کا نام ، ولدیت، موبائل نمبر، شناختی کارڈ اور فروخت کنندہ کی تصویر سمیت موبائل فون کی آئی ایم ای آئی محفوظ کیا جائے گا ۔ جس کے تحت موبائل کی خرید و فروخت کرنے والے رجسٹرڈ دکانداروں کے پاس فوری طور پر سنیچنگ کے دوران چھینے اور چوری شدہ موبائل فونز کا فوری ڈیٹا آجائے گا۔ ڈیٹا پشاور پولیس حکام،پشاور پولیس کنٹرول روم اور متعلقہ تھانہ میں موجود موبائل ایپ پر بھی الرٹ کی صورت میں جاری ہوجائے گا

Exit mobile version