Voice of KP

پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 46 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پروقار تقریب

46th Passing Out Parade Ceremony at Police Training School Mansehra
پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں 46 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر محمد اختر عباس ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ خیبر پختون خواہ پشاور تھے۔ معزز مہمانان گرامی میں شفیع اللہ گنڈا پور ڈی پی او مانسہرہ ،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، پولیس افسران، پرنٹ میڈیا، الیکٹرونک میڈیا، سول سوسائٹی،پاس آوٹ ھونے والے ٹریننز اور انکی فیملیز، شہداءپولیس اور غازیانِ پولیس کی فیملیز شامل تھیں۔ ھزارہ ریجن سے تعلق رکھنے والے 277 جوانوں پر مشتمل ریکروٹس نے تربیت مکمل کرکے پریڈ، مارشل آرٹ اور ATS ڈیمو کا شاندار مظاہرہ کیا،46 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تیاری ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ اکرام اللہ خان کی نگرانی میں کی گئی۔ ریکروٹس نے کامیابی سے اپنی ٹریننگ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کی حفاظت و خدمت خلوص نیت سے پاکستان اور آئین کا وفادار رہنے غیر جانب داری سے کارہائے منصبی کی احسن طریقے سے انجام دہی شہریوں کے وقار و پولیس کے ضابطہ کار پر پابند رہنے کا حلف اٹھایا۔
دوران کورس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے (بیسٹ آف پریڈ) (بیسٹ آف لاء) اور (بیسٹ آف فائر) ریکروٹس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ جناب ڈاکٹر اختر عباس اور ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے انعامات تقسیم کیے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ جناب ڈاکٹر اختر عباس نے ٹریننگ مکمل کرنے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے تمام پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاسنگ آوٹ کا دن خوشی کا دن ہوتا ہے آپ تمام اہلکار ٹریننگ سکول سے علم و تربیت اور تجربہ حاصل کر کے عوام کی جان و مال کی حفاظت بہتر انداز سےکرینگے، مجھے امید ھے کہ آپ تمام جوان خیبر پختون خواہ پولیس اور پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ کا نام روشن کرینگے۔ بعدازاںپریڈ اور مارشل آرٹ ڈیمو ATS سٹاف اور پاس آوٹ ہونے والے جوانوں نے ڈیمو کے دوران مختلف خاکے پیش کئے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے اپنے اپنے علاقائی رقص بھی پیش کئے جس پر تقریب میں آنے والے مہمان خصوصی سمیت تمام شائکین سے خوب داد وصول کی۔
Exit mobile version