Voice of KP

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی

The announcement of a major reduction in the prices of petroleum products

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹرانسپورٹ یونین کے وفد کے مابین میٹنگ میں کرایوں میں کمی پر اتفاق ہوا۔ 4 کلومیٹر تک کرایہ 35 سے کم کرکے 33 روپے کردیا گیا۔ 4 سے 8 کلومیٹر سفر کا کرایہ 45 سے کم کرکے 40 روپے کردیا گیا۔ 8 سے 14 کلومیٹر کا کرایہ 55 سے کم کرکے 50 روپے کردیا گیا۔ 14 سے 22 کلومیٹر سفر کا کرایہ 70 سے کم کرکے 65 روپے ہوگیا۔ 22 سے 30 کلومیٹر سفر کا کرایہ 80 سے کم کرکے 70 روپے کردیا گیا۔ 30 کلومیٹر سے زائد سفر پر 10 روپے تک کمی کر دی گئی۔ کرایہ نامہ تمام گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے کرایوں میں کمی پر عملدرآمد میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ کرایوں میں کمی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اتوار سے گاڑیوں کے کرائے چیک کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

Exit mobile version