Voice of KP

کے ایم یو میں اعلیٰ تعلیم کے معیار میں اضافے پر دو روزہ ورکشاپ اختتام پزیر

A two-day workshop on improving the quality of higher education at KMU concludes

خیبر میڈیکل یونیورسٹی( کے ایم یو) پشاور کے زیراہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کی کوالٹی ایشورنس ایجنسی (کیو اے اے) کے تعاون سے اعلیٰ تعلیمی اداروں (HEIs) میں معیار کو آگے بڑھانے کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ کے ایم یو سینیٹ ہال میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں پاکستان اسٹینڈرڈ گائیڈلائنز (PSG-2023) کو لاگو کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی اور ریویو آف انسٹیٹیوشنل پرفارمنس اینڈ انہانسمنٹ (RIPE)، انسٹیٹیوشنل پرفارمنس انہانسمنٹ رپورٹ (IPER)، کوالٹی ایشورنس کے لیے کوالٹی انہانسمنٹ سیلز (QECs) اور ڈیٹا ڈریون پرفارمنس اینالیٹکس(DDPA)کاکر دارکے موضوع پر شرکاء کو معلومات اور تربیت فراہم کی گئی۔ ورکشاپ کے موڈریٹرزآغا رضا ڈائریکٹر ایچ ای سی ، واجد علی ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ای سی اور ایچ ای سی کے پیر قاسم تھے، ورکشاپ کا مقصد HEIs/QE ڈائریکٹوریٹ کو PSG-2023 کے رہنما اصولوں کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے لیے ضروری آلات اور معلومات فراہم کرنے کے علاوہ مسلسل بہتری اور عمدگی کے کلچر کو فروغ دینا تھا۔ ورکشاپ میں سارے صوبے سے سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے QAA افسران، ڈین، پرنسپلز، ڈائریکٹرز اور QECs کے سربراہان نے شرکت کی۔ورکشاپ کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق تھے جب کہ اس موقع پر ایچ ای سی ریجنل سنٹر پشاور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر شاہ، QAA HEC کے ڈائریکٹر جناب آصف حسین، ڈاکٹر شفیق الرحمان ایڈوائزر کوالٹی ایشورنس ایچ ای ڈی اور کیو ای سی کے ایم یو کی ڈائریکٹر ڈاکٹر آسیہ بخاری بھی موجود تھے۔ ایچ ای سی ریجنل سنٹر پشاور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر شاہ نے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے وسائل اور مہارت کو جمع کرنے سے مقامی ضروریات کے مطابق موثر تعلیمی ماڈلز سامنے آسکتے ہیں۔ کیو ای سی کے ایم یو کی ڈائریکٹر ڈاکٹر آسیہ بخاری نے ادارہ جاتی طریقوں کو بڑھانے اور قومی معیار کے معیارات کی پاسداری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موثر IPERs بنانے سے تعلیمی اداروں کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ QAA HEC کے ڈائریکٹر جناب آصف حسین نے معیار کو بہتر بنانے میں تعلیمی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کی قدر کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح کامیاب عالمی حکمت عملی اپنانے سے تعلیمی معیارات کو بلند کیا جا سکتا ہے اور معاشرتی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے پورے خیبرپختونخوا میں ایچ ای آئی کے معیار کو بڑھانے میں کیو ای سی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شرکاء ورکشاپ سے حاصل کردہ بصیرت کو جدت لانے اور جدید اعلیٰ تعلیم کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے استعمال کریں گے ۔ ورکشاپ میں خیبرپختونخوا میں ایچ ای آئیز کو درپیش چیلنجز سے بھی نمٹا گیا اور عملی حل تجویز کیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ توقع کی جاتی ہے کہ تربیت سے ادارہ جاتی طریقوں میں اضافہ ہوگا اور مؤثر IPERs کی تیاری میں بہتری آئے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہاکہ کے ایم یو خیبرپختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کی یقین دہانی کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھرا ہے اور خطے میں اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ ورکشاپ کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق ، ڈاکٹر شفیق الرحمان ،ڈاکٹر ناصر شاہ اور ڈاکٹرآسیہ بخاری نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے جبکہ ڈاکٹر ناصر شاہ ڈائریکٹر جنرل ریجنل سنٹر نے ایچ ای سی کی جانب سے وی سی کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور ڈاکٹر آسیہ بخاری کو اعلیٰ تعلیم میں کوالٹی ایشورنس میں شاندار تعاون کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز سے نوازا

Exit mobile version