Voice of KP

ایبٹ آباد گلیات کی بیٹی کا اعزاز

Abbottabad Galiat's daughter's honor

دکھن تتریلہ سے تعلق رکھنے والے سوشل ایکٹیویسٹ و ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد کا بڑا نام ممبر ویلج کونسل تتریلہ سردار شبیر کی بیٹی ڈاکٹر سدرہ شبیر  نے سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈرماٹولجسٹ کی 42 ویں سالانہ 3روزہ کانفرنس (17 تا 19نومبر 2023) میں “پریزنٹیشن کمپی ٹیشن”  میں کراچی لاہور سمیت پورے پاکستان سے منتخب طلبہ و طالبات جو کہ ماہر امراض جلد(Fcps in dermatology) کے درمیان ہونے والے مقابلہ کا “فائنل” جیت کر نہ صرف خیبرپختونخواہ بلکہ گلیات،ایبٹ آباد اور ہزارہ کا نام بھی روشن کیا ہے۔ڈاکٹر سدرہ شبیر نے 2012 ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن (Fsc) کے امتحان میں پری میڈیکل میں ایبٹ آباد بورڈ ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی ہے۔اس کامیابی پر ڈاکٹر سدرہ اور بالخصوص انکے والد سردار شبیر کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک مزید ترقیوں سے ہمکنار کریں۔

Exit mobile version