Voice of KP

مشیر سیاحت و ثقافت نے علیل مزاحیہ اداکار میراوس کی عیادت

Advisor Tourism and Culture visited the ailing comic actor Meeraws

ایبٹ آبادمشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے علیل مزاحیہ اداکار میراوس کی عیادت کی ہسپتال جاکر انہیں اپنی اور محکمہ کی جانب سے دو الگ چیک حوالے کئے میراوس جیسے باصلاحیت اداکار قومی اثاثہ ہیں، انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کیلئے نامزد کیا جائے گا، زاہد چن زیب وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور گئے اور وہاں پشتو کے نامور مزاحیہ اداکار میراوس کی عیادت کی جو آج کل ہسپتال کے انڈو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت، ڈائریکٹر کلچر اجمل خان، لیگل ایڈوائزر خواجہ سجاد اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل شہزاد کے علاؤہ میراوس کے برخوردار شاہ فہد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مشیر سیاحت و ثقافت نے علیل میراوس کو ایک ہردلعزیز قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کیلئے نامزد کیا جائے گا۔ زاہد چن زیب نے اپنی جیب خاص اور محکمہ کی جانب سے دو امدادی چیک بھی انہیں حوالے کئے اور انکی جلد صحتیابی کی دعا کی جبکہ ہسپتال ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ انکے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ زاہد چن زیب نے وارڈ میں داخل دوسرے مریضوں اور انکے تیمارداروں کی احوال پرسی بھی کی۔ انہوں نے وارڈ میں شوگر کے مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ پچاس ساٹھ سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد لوگ ذرا سی ورزش یا چہل قدمی کو معمول بنانے سے اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مشیر سیاحت نے ہسپتال انتظامیہ کو ذیابیطس سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی جبکہ اس ضمن میں وزیر صحت سے رابطہ کرکے صوبائی حکومت کی سطح پر بھی موثر اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا۔

Exit mobile version