Voice of KP

شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے 36 کروڑ روپے کی امداد جاری

During the recent monsoon rains, 64 people died and 112 were injured

پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے متاثرین اپریشن ضرب عضب کیلئے ماہانہ نقد مالی امداد اور راشن کی مد میں 36کروڑ روپے کے قریب فندز ریلیز کردئے جو کہ ائندہ ایک دو دنوں میں حسب معمول موبائل سم کارڈ میسجنگ کے ذریعے سے18 ہزارکے قریب رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ متاثرین خاندانوں کو موصول ہو نا شروع ہو جا ئینگے۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محترمہ ثوبیہ حسام طورو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ریلیز شدہ فنڈز اس سلسلے کی120 ویں قسط ہے جو شمالی وزیرستان کے اپریشن ضرب عضب کے ان متاثرین کو باقاعدگی سے ہر ماہ جاری کئے جاتے ہیں جن کی ابھی تک واپسی نہیں ہوئی ہے۔ ۔ پریس ریلیز کے مطابق ہرتصدیق شدہ متاثرہ خاندان کو 12 ہزار روپے بطور نقد مالی امداد جبکہ اٹھ ہزار روپے راشن کی مد میں ہر ماہ باقاعدگی سے دئے جا رہے ہیں تاکہ ان لوگوں کی مالی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ثوبیہ حسام طورو نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اسی مد میں اب تک شمالی وزیرستان کے متاثرین کو 52 ارب کے قریب رقوم ریلیز کئے جا چکے ہیں ۔رہے کہ سال 2014 میں اپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ایک لاکھ دس ہزار کے قریب خاندان شمالی وزیرستان سے بے گھر ہو ئے تھے جس میں اب تک 96 فی صد کے قریب لوگ باعزت طریقے سے واپس جا چکے ہیں جبکہ 18 ہزار کے قریب خاندان اب تک اپنے اپنے علاقوں سے باہر ہیں جس میں 2 ہزار کے لگ بھگ خاندان بکا خیل ٹی ڈی پیز کیمپ میں رہائش پذیر ہیں جبکہ بقیہ خاندان ملک کے دیگر حصوں میں رہائش پذیر ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے علاقے مداخیل اور زویئی سیدگی سے ہیں۔

Exit mobile version