Voice of KP

ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کی سالگرہ

KPK FM radio channels in Tribal Districts

ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کی سالگرہ اور ڈاکٹر الطاف احمدشاہ کی الوداعی پارٹی, آج ریڈیو پاکستان ڈیرہ کی 43 ویں سالگرہ اور ڈائریکٹر پروگرام ریڈیو پاکستان ڈاکٹر الطاف احمد شاہ کی الوداعی پارٹی کااہتمام ایک مقامی بینکوٹ ہال میں کیاگیا۔ ڈاکٹرالطاف شاہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔الطاف شاہ صاحب جن کا تعلق ڈیرہ کے مشھور قصبے پنیالہ سے ہے ریڈیو کی 36 سال سروس کے بعد اگلے ہفتے ریٹائر ہو جائینگے۔
مقررین میں ریٹائرڈ ڈائریکٹر نیوز گلزار احمد، ریٹائرڈ ڈائریکٹر پروگرام فیاض بلوچ، ریٹائرڈ کنٹرولر پروگرام عطالاکبر، گومل میڈیکل کالج کی ڈین ڈاکٹر نسیم صبا، دینار کینسر ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نبیلہ جاوید، سٹیشن ڈائریکٹر صاحبزادہ ڈاکٹر نجم الحسن اور پروگرام مینیجر ہمایوں مندو خیل شامل تھے۔ مقررین نے الطاف شاہ صاحب کی اعلی کارکردگی اور ریڈیو کے لیے انکی خدمات کو سراہا۔اس کے ساتھ ساتھ ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کی 43 سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈائریکٹر پروگرام ریڈیو پاکستان ڈاکٹر الطاف احمد شاہ نے اپنے خطاب میں ریڈیو پاکستان کو درپیش مختلف چیلنجوں اور نئے منصوبوں کا ذکر کیا اور ان کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کرنے پر ریڈیو ڈیرہ کے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر الطاف شاہ صاحب کو سٹاف کی طرف سے تحائف بھی پیش کئے گئے۔اس کے بعد سہ لسانی مشاعرہ منعقد ہوا۔

Exit mobile version