Voice of KP

چارسدہ: مون سون بارشوں سے ممکنہ سیلابی خطرات سے بچاو کے حوالے سے اجلاس

Charsadda: Meeting regarding prevention of possible flood risks due to monsoon rains

آج 3 جولائی 2024 کو ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان فرید کی سربراہی میں آنے والے مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ سیلابی خطرات سے بچاو اور ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے غیر معمول اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں محکمہ صحت،  محکمہ تعلیم،  محکمہ ایریگیشن، تمام ٹی ایم اوز، سی اینڈ ڈبلیو، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر ممکنہ مون سون بارشوں کے حوالے سے تمام اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو ندی نالیوں کی صفائی بروقت ممکن بنانے اور تمام سرکاری مشینری و اہلکاروں کو سینڈ بائی پر رکھنے کی ہدایت جاری کی تاکہ بارشوں ممکنہ سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹ کو نقصانات کی شرح کو کم سے کم کیاجائے۔

Exit mobile version