Voice of KP

محکمہ خوراک کی کارروائیاں‘ مزید 15 گرانفروش جیل منتقل

Food Department KPK

شہر میں بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے‘ کوئی قانون سے مبرا نہیں‘ جمشید آفریدی

محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 15 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ سیکرٹری محکمہ خوراک ظریف المعانی اور ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ. کمال احمد اور شاہد صافی نے ورسک روڈ پر جانز میٹ‘ وزیرستان بیف شاپ‘ شفیع مارٹ اور تسنیم مارٹ میں اشیائے خوردونوش کی چیکنگ کی سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر مینیجرز کو گرفتار کرلیا جبکہ گارڈ کمپنی کے مینیجر کو 520 روپے فی کلو چاول فروخت کرنے پر محکمہ خوراک کے افسران نے برہمی کا اظہار کیا اور منیجر کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا اسی طرح دیگر کارروائیوں میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروشوں کو بھی گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑے مگر مچھوں پر بھی ہاتھ ڈالا جا رہا ہے قانون سے کوئی مبرا نہیں ہے قانون سب کیلئے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ پوائنٹس و مارٹس مالکان سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں و گرانفروشی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

Exit mobile version