Voice of KP

ضلع مہمند میں گرینڈ اسپورٹس میلہ مہمند امن ٹی ٹین لیگ کا انعقاد

قیام امن کے بعد قبائلی ضلع مہمند میں گرینڈ اسپورٹس میلہ مہمند امن ٹی ٹین لیگ کا انعقاد کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت
قیام امن کے بعد نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اور عوام کے اعتماد میں اضافے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ مہمند کی جانب سے ہیڈکوارٹر غلنئی کے مہمند کرکٹ گراونڈ میں 6 روزہ مہمند امن ٹی Grand Sports Fair Mohmand Aman T10 League held in Mohmand districtٹین کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں قبائلی ضلع مہمند کے تمام 8 تحصیلوں کے کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی جس کے فائنل میں میچ میں کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر مہمان خصوصی تھے اس کے علاوہ کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد فرقان بشیر،ڈپٹی کمشنر مہمند ڈاکٹر اختشام الحق،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند محمد آیاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز مہمند،اسسٹنٹ کمشنرز مہمند،قومی مشران،منتخب بلدیاتی نمائندوں، کھلاڑیوں اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی. فائنل میچ کے اختتام پر کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن نے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اور عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لیے ٹی ٹین لیگ کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ مہمند،پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ لیگ کے انعقاد سے قبائلی نوجوانوں زبردست جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا ہے اور جس طرح ضلع مہمند کے کھلاڑیوں نے دلچسپ مقابلے کرکے نہ صرف عوام کو تفریح مہیا کی بلکہ اپنا ٹیلنٹ دنیا کو دکھایا ہے انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں عوام اور نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر ان کو بے پناہ مسرت اور خوشی حاصل ہوئی انشاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ قبائلی ضلع مہمند کے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی میدانوں میں نظر آئیں گے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر،کمانڈنٹ مہمند رائفلز، ڈپٹی کمشنر مہمند، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند کو قومی مشران نے روایتی پگڑی لنگیاں پہنائی

Exit mobile version