Voice of KP

ضلع مہمند میں سپورٹس گالا کا افتتاح

Inauguration of Sports Gala in District Mohmand

ضلع مہمند کی مختلف تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے 24 سکولز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سپورٹس گالا میں کرکٹ، رسہ کشی،بیڈمنٹن،ہائی جمپ،والی بال،فٹ بال، ودیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔طلباء کو تعلیم کے بعد مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا خوش آئندہ اقدام ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیفران کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ہلال الرحمان نے مہمند کرکٹ گراؤنڈ میں ہوپ کے پبلک سکولز کے درمیان شہید پرنسپل جاوید خان کے نام سے منسوب سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ہر تحصیل میں اس طرح گراؤنڈ بنا یا جائے۔مگر بدقسمتی سے یہاں پر کوئی گراؤنڈ کیلئے زمین دینے کو تیار نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع مہمند کے طلبہ و نوجوانوں کو چاہیئے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جائے۔کیونکہ یہاں کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں۔مگر اس ٹیلنٹ کو اُجاگر رکھنےکیلئے مواقع ملنا ضروری ہے۔تاکہ  نوجوان بھی دوسرے اضلاع کے برابر اپنے صلاحیت دیکھاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مثبت سرگرمیوں کے خیرمقدم اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔تقریب سے ہوپ کے صدر زرداعلی،ایم سی اے کے جنرل سیکرٹری نصیر خان،امتیاز جاوید خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ اس طرح سرگرمیوں سے علاقے میں امن و مثبت تبدیلی کو فروغ ملتا ہے۔

Exit mobile version