Voice of KP

نمائش کا انعقادThe Real Swat اسلام پور

ضلعی انتظامیہ سوات کی زیر نگرانی ” اسلام پور The Real Swat” نمائش کا انعقاد. ایگزیبیشن میں اہل علاقہ اور سیاحوں کو سوات کی تاریخی ثقافت اور روایات سے روشناس کرایا گیا۔Islampur "The Real Swat" exhibition
ضلعی انتظامیہ سوات کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ یوتھ آفئیرز سوات کے زیر اہتمام سوات آرکیالوجیکل میوزیم میں “اسلام پور The Real Swat” کے نام سے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا، ایگزیبیشن میں سوات کی تاریخی روایات اور ثقافت کے بارے میں مختلف سٹالز لگائیں گئیں، جس میں سوات کے مشہور دستی اسلام پوری شال، سوات کی قیمتی لکڑی سے بنائے گئے فرنیچرز، سواتی ہینڈی کرافٹس، سواتی ثقافتی خوراک اور ثقافتی حجرہ جس میں پشتون روایات کو دکھایا گیا۔ان سٹالز نے سوات کی روایات اور تاریخ کی یاد تازہ کردی۔ نمائش میں ضلع سوات آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے نمائش کی تعریف کی اور خوب داد دی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے “اسلام پور The Real Swat ” نمائش کا بطورِ مہمان خصوصی دورہ کیا. انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور سٹالز لگانے والوں کی کاوشوں کو سراہا۔ نمائش میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سوات سہیل احمد ، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد جواد آصف ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفئیرز آفیسر فرہاد علی خان، ریجنل سپورٹس آفیسر اور دیگر سرکاری اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سوات ایک جنت نظیر وادی ہیں ، یہاں کے لوگ پر امن و مہمان نواز ہیں، سوات کی مہمان نوازی کی مثال پورے دنیا میں مشہور ہیں۔ یہاں کی ثقافت اور تاریخی مقامات کو جاننے اور دیکھنے کے لئے ملکی و غیر ملکی سیاح کثیر تعداد میں سوات کا رُخ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سوات کی ثقافت و تاریخ کو زندہ و جاویداں رکھنے کی غرض سے آئیندہ بھی اسی طرح کے مختلف نمائشوں کے انعقاد کا عزم کیا۔

Exit mobile version