Voice of KP

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں عالمی ذیابطیس دن کے حوالے سے مفت شوگر کیمپ کا انعقاد

عالمی سطح پر ہر سال 14 نمبر کو عالمی ذیابطیس دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد عوام میں ذیابطیس مرض سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے اسی اسناء میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے پیڈز اور Khyber Teaching Hospital organizes free sugar cam on World Diabetes Day.اینڈوکرینالوجی شعبہ جات کی جانب سے او پی ڈی میں مفت کیمپ لگائے گئے تھے. جہاں پر 200 بچوں سمیت 102 مرد و خواتین کا مفت معائنہ کرایا گیا۔ کیمپ کی سربراہی ڈاکٹر صباحت امیر جو چیئر پرسن ہے پیڈز وارڈ کی، ڈاکٹر شازیہ بہار اور ڈاکٹر سلیمان الہی ملک اینڈوکرینالوجی نے کی، فری شوگر کیمپ میں نہ صرف ادویات اور معائنہ کیے بلکہ لوگوں میں شوگر کے مرض سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی جس میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے معلوماتی پمفلیٹ اور کتابچے بھی تقسیم کیے۔

ڈاکٹرصباحت امیر کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں سال 2009 سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں میں زیابطیس کے حوالے سے مفت علاج فراہم کرنے کی سہولت موجود ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام والدین کو کم از کم ان پانچ باتوں کی معلومات ضرور ہونی چاہیے تاکہ ان کو وقت پر پتہ چل سکے کہ ان کے بچے کو زیابطیس کا مرض لاحق ہے جس میں بچے کو بار بار پیاس کا لگنا، بار بار چھوٹے پیشاب کا آنا یا خواب کے دوران پیشاب کا شروع ہو جانا، وزن میں کمی آنا، اور تھکاوٹ محسوس کرنا، ان علامات کی صورت میں بچے کو جلد از جلد ڈاکٹر کے پاس لے جائے تاکہ بروقت تشخیص و علاج ممکن ہو۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ذیابطیس کے ڈاکٹر سلیمان الہی ملک نے اس دن کے حوالے سے کہا کہ عالمی ادارہ برائے ذیابطیس (ائی ڈی ایف) کے 2021 کے سروےکے مطابق پاکستان میں تقریبا 33 ملین افراد کو ذیابطیس کا مرض لاحق ہے مطلب آبادی کے لحاظ سے 26 فیصد آبادی کو ذیابطیس ہیں اور پاکستان میں ہر چار میں سے ایک کو ذیابطیس کا مرض لاحق ہو سکتا ہے اگر ہم اپنے خوراک اور رہن سہن کے طور طریقوں کی حفاظت نہ کرے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے خوراک کو متوازن کرنے کی ضرورت ہے سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کرے اور میٹھی چیزوں کا استعمال کم کریں اور روزانہ کی بنیاد پر کم از کم 20 سے 30 منٹ تک ورزش کریں اور اگر کسی کو شوگر ہو تو وہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوائیاں استعمال کرے اور پرہیز کریں۔

Exit mobile version