Voice of KP

اورکزئی : وفاقی محتسب کا عوامی آگاہی کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد

Orakzai: The Federal Ombudsman held an open court regarding public awareness

ضلعی انتظامیہ اورکزئی کے زیر اہتمام اورکزئی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں وفاقی محتسب کا عوامی آگاہی کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا ۔کھلی کچہری میں وفاقی محتسب ریجنل آفیسر مشتاق جدون ڈپٹی کمشنر اورکزئی طیب عبداللہ ڈی سی ہنگو حیدر حسین سمیت تمام محکموں کے افسران صحافیوں اور علاقہ مشران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ و دیگر کا کہنا تھا کہ اورکزئی قبائل محب وطن لوگ ہیں اس لئے اکثر اوقات اعلی حکام پہلے اورکزئی کا دورہ کرتے ہیں۔  اس طرح کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد وفاقی محتسب کے توسط سے وفاقی محکموں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ کھلی کچہری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب ریجنل ڈائریکٹر مشتاق جدون نے کہا کہ ہمارا کام مرکزی محکموں کے ساتھ ہے عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے موبائل کے ذریعے اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔  بینظیر انکم سپورٹ نادرا پاسپورٹ واپڈا کے مسائل ہمیں موبائل کے ذریعے ای میل کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اس پر ہم مکمل پراگرس شو کرکے ریپلائی دیں گے حل طلب مسائل حل ہونگے عسکری اور سول کے تمام مرکزی مسائل حل کریں گے کھلی کچہری کے موقع پر علاقہ مشران ملک حاجی شکیل ملک عزت گل ملک مسید خان و دیگر نے مہمان خصوصی مشتاق جدون کو قلا لنگی پہنا کر خوش آمدید کیا اور کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ۔ پاسپورٹ بنانے اور رینیول میں قبائل کے مسائل و مشکلات حل کئے جائیں اورکزئی میں پاسپورٹ آفس بنایا جائے اورکزئی میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے اورکزئی میں پوسٹ آفس بینک منظور کیا جائے اورکزئی کیلئے ہنگو میں علیحدہ آفس،سڑکوں کی تعمیر ، ماموزئی قوم کے تباہ حال گھروں کے سروے کے 3500 چیک ریلیز کئے جائے۔ اپر اورکزئی موبائل سگنلز نیٹ ورک سے محروم ہیں نوجوانوں کیلئے ایٹا میں پولیس سمیت تمام بھرتیوں کیلئے ریلیف دیا جائے 40 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کیا جائے قبائلی جوانوں کو میرٹ میں ریلیف دیا جائے۔

Exit mobile version