Voice of KP

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی کی گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ جاری

Food Department KPK

ایک سال کے دوران صوبے بھر میں ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد کاروائیاں کی گئیں۔ سالانہ کاروائیوں کےدوران چار لاکھ کلوگرام/ لیٹرز سے زائد مضر صحت اور ملاوٹ شدہ مختلف خوراکی اشیاء تلف کی گئی۔ قانون کی خلاف ورزی پر تقریباً دوہزار خوراک سے وابستہ کاروباروں کو سیل کیا گیا۔ 7 ہزار 216 نئے کاروباروں کو لائسنس کا اجراء کیا گیا۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سات ہزار آٹھ سو سے زائد کاروباروں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ سٹیٹک فوڈ ٹیسٹنگ اور موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے مختلف خوردونوش اشیاء کے17 ہزار 532نمونے چیک کیے گئے، ٹوٹل ٹیسٹ کیے گئے نمونوں میں سے 5 ہزار 947نمونوں کے نتائج غیر تسلی بخش قرار پائے گئے ۔ دودھ کے 8,600،پانی کے 1094،مشروبات کے 1690،فروٹ جوسز کے 932،خوردنی تیل 2232، مصالحہ جات کے365، چائے کی پتی کے 421، شہد کی 310 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، 107 تربیتی سیشنز میں سولہ سو سے زائد فوڈ ورکرز کو حفظان صحت کے اصولوں کی ٹریننگ بھی دی گئی، صوبہ بھر میں چھ سو سے زائد آگاہی سیشن کا انعقاد بھی عمل میں لایا گیا، لائسنسز کی مد میں تقریباً 95.6ملین روپے محصولات حاصل کی گئیں، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر61.8 ملین روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے، سال 2023 میں خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال میں نیوٹریشن ونگ کا قیام بھی عمل لایا گیا جسکا مقصد عوام کو مخفوظ خوراک کے حوالے آگاہی پیدا کرنا ہے.

Exit mobile version