Voice of KP

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کا گران فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

Peshawar district administration crackdown against wholesalers

صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے تین روز کے دوران گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی،کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر انتظامی افسران نے جی ٹی روڈ، دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ، نشترآباد،حیات آباد، متنی، کوہاٹ روڈ، یونیورسٹی روڈ، بورڈ بازار، تہکال، اندرون شہر بازاروں،ورسک روڈ،  گلبہار، اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔کاروائیوں کے دوران267  دکانوں کا معائنہ،109گرفتار،56 کو وارننگ ۔گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پر109 دکانداروں کو گرفتار کر لیاجبکہ 56 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔ان گرفتار دکانداروں میں سبزی و پھل فروش، نانبائی، شیر فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں پشاور بھر میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاورآفاق وزیرنے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں بازاروں کا مسلسل معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے اور گرانفروشی پر قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے۔

Exit mobile version