Voice of KP

پشاور: ساتویں فائنل ائیر انجینئرنگ ڈیزائن پراجیکٹس ایکسپو کا افتتاح کردیاگیا

Peshawar: Opening of the 7th Final Air Engineering Design Projects Expo

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے حیات آباد پشاور میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تعاون سے انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے ساتویں  فائنل ائیر انجینئرنگ ڈیزائن پراجیکٹس ایکسپو 2024 کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ مذکورہ نمائش میں صوبہ بھر کی مختلف انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے طلبہ کی جانب سے تیار کردہ  مختلف انجینئرنگ پراجیکٹس کے ماڈلز رکھے گئے تھے۔نمائش کی منعقدہ تقریب میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ایڈوائزر انجینئر میر مسعود رشید، ایڈیشنل رجسٹرار انجینئر جہانزیب خان اور متعدد یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز و دیگر حکام نے شرکت کی۔ معاون خصوصی نے نمائش میں یونیورسٹیوں کے طلبہ کی جانب سے بنایے گئے انجینئرنگ ماڈلز کا معائنہ بھی کیا اور ان میں گہری دلچسپی ظاہر کی جبکہ طلبہ کی تخلیقی کوششوں پر انکی حوصلہ افزائی کی ۔انھوں  نے اس موقع پر  پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تعاون سے چھ مہینے پر محیط فیلڈ انٹرنشپ مکمل کرنے والے انجینئرنگ طلبہ میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے۔معاون خصوصی نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مختلف انڈسٹریز میں تیکنیکی تربیت کیلئے 5 فیصد طلبہ کو انٹرنشپ پر رکھنے کیلئے ایکٹ بن گیا ہے اور اب اس کے لئے رولز بنیں گے تاکہ بلاکسی مالی مشکلات طلبہ پریکٹیکل ہنر سیکھیں۔انھوں نے کہا کہ ہماری یہ سوچ ہے کہ یونیورسٹیوں اور فنی تعلیمی اداروں کے سلیبس میں انٹرپرینیورشپ کا جز  ہونا چاہیئے کیونکہ عملی زندگی میں کامیاب لوگوں نے اپنی کیرئر کا آغاز ہی انٹرپرینیورشپ سے کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت  سٹارٹ آپس اور کلسٹر ڈویلپمنٹ کیلئے 5 ارب روپے تک کے  مفت قرضہ جات کا بڑا منصوبہ شروع کررہی ہے جس سے طلبہ استفادہ اٹھا سکتے ہیں۔معاون خصوصی نے طلبہ سے کہا کہ ہماری نسل میں کسی بھی چیز کی کمی نہیں اور وہ انتہائی ذہین اور باصلاحیت ہیں لہذا وہ اپنی تخلیقات اور برانڈز کو کارامد بنانے کیلئے ان کی  مارکیٹنگ کریں جبک بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ذریعے بھی وہ مدد لے سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ طلبہ اپنی ان تخلیقات کو پھیلائیں  کیونکہ ہم نے ہر پہلو سے اس صوبے کو اٹھانا ہے۔انھوں نے اس موقع پر ایکسپو کے انعقاد پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔تقریب کے آخر میں معاون خصوصی کو پی ای سی کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Exit mobile version