گریڈ 17 میں ترقی کے اہل سرکاری ملازمین کیلئے منعقدہ 14 اور9 ہفتوں پر مشتمل 50ویں لازمی تربیتی کورس اختتام پزیرہو گیا۔ کامیابی سے کورس مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ اختتامی تقریب کا اہتمام سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پشاور میں کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ دلدار محمد دانش نے کورس مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ پچاسویں لازمی تربیتی کورس کا اہتمام سٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 46 ملازمین نے کورس میں حصہ لیا، پی ایم ایس کے لئے 41 ملازمین نے 14 ہفتوں اور پی پی ایس کے لئے پانچ ملازمین نے 9 ہفتوں پر مشتمل لازمی تربیتی کورس مکمل کیا۔ اس کورس میں صوبائی وزیر کھیل اور امور نوجوانان کے پرائیویٹ سیکریٹری حیدر علی کے علاوہ دو خواتین ملازمین نے بھی تربیت مکمل کی۔کورس کے دوران شرکاء کو آفس پروسیجر و مینجمنٹ کے مختلف پہلوؤں پر جامع تربیت دی گئی تاکہ گریڈ 17 میں ترقی کے نتیجے میں یہ سرکاری ملازمین عوامی خدمت کی نئی ذمہ داریوں کو بطریق احسن ادا کرسکیں.