Voice of KP

چند دن میں موسم مزید سرد،خشک رہنے کا امکان محکمہ مو سمیات

Thunderstorm likely in upper districts of Khyber Pakhtunkhwa بارش

چند دن میں موسم مزید سرد،خشک رہےگا، سردی کی شدت میں اضافےکاامکان۔ 15جنوری کےبعد بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے لاہور میں 15جنوری کےبعدبارشوں کاسلسلہ شروع ہوگا۔ چیف میٹرولوجسٹ محمد اسلم کے مطابق لاہور میں رواں ہفتےبارش کا امکان نہیں،تاہم 15جنوری کےبعدبارشوں کاسلسلہ شروع ہوگا۔ چند دن میں موسم مزید سرد،خشک رہےگا، جس سے لاہورمیں سردی کی شدت میں اضافےکاامکان ہے۔ دوسری جانب ملک میں شدید سردی کی لہر جاری ہے میدانی علاقوں میں دھند جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوئی اور اسکردو میں درجہ حرارت منفی آٹھ تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید دھند اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےشمالی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ پنجاب،بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے مسلسل دھند کی لپیٹ میں رہے شمالی بلوچستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی آٹھ ریکارڈ کیا گیا۔

Exit mobile version