Voice of KP

ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ‘ شاہد خان کا افسوس کا اظہار

Shahid Khan's expression of regret for propaganda against state institutions

ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ‘ شاہد خان کا افسوس کا اظہار

پاک فوج میں سپاہی سے لیکر لیفٹیننٹ جنرل تک کے عہدیدار نے اس مٹی کیلئے قربانی دی ہے, سوشل میڈیا پر بلا کسی تحقیق کے الزام تراشی کسی صورت قبول نہیں ہے‘ صدر تاجر انصاف کا خطاب

صدر تاجر انصاف شاہد خان نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کسی صورت قبول نہیں ہے کیونکہ افواج پاکستان نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی حفاظت کی ہے اور سپاہی سے لیکر لیفٹیننٹ جنرل تک کے عہدیدار نے اس مٹی کیلئے قربانی دی ہے جس پر ہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جبکہ ملک کیلئے لڑنے والے غازیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تاجر انصاف چیمبر میں منعقدہ تاجروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تاجر انصاف شاہد خان نے کہا کہ پاک فوج کے سپاہی سے لیکر اعلیٰ افسران تک ہمارے ہیروز ہیں جو اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بلا کسی تحقیق کے الزام تراشی کسی صورت قبول نہیں ہے موجودہ صورتحال میں قوم کو ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں تاجر برادری ایک پلیٹ فارم پر ہے اور ریاستی اداروں کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ریاستی اداروں کے حق میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت وہ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ نہ کرے۔

Exit mobile version