Voice of KP

مردان میں ماحولیات کے عالمی دن کا انعقاد

World Environment Day will be held in Mardan like all over the world including Pakistan

پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح مردان میں بھی  قدرتی ماحول کے تحفظ اوردرپیش مسائل اجاگر کرنے کیلئے  ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس حوالے سےمردان میں سول سوسائٹی کی جانب سے پی پی اے ایف اور سالک ڈیویلپمنٹ فاونڈیشن کے تعاون سےعالمی یوم ماحولیات کے مناسبت سے ایک مختصر واک کا اہتمام کیا گیا ۔ شمسی روڈ مردان   سے واک کرتے ہوئے شرکاء  مردان پریس کلب پہنچے ۔واک سے خطاب کرتے ہوئے سالک ڈیویلپمنٹ فاونڈیشن کے صدر  حاجی جہانزیب سالک، زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چئیرمین محمد پرویز ،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف،لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن کے حسن حساس،پارٹ آرگنائزیشن کے فیاض الا سلام، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل مردان کے سینئر نائب صدر عنایت الرحمان، ڈی آر سی خاتون ممبر نصرت آرا و دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ  پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے پہلے 10ممالک میں شامل ہے۔موسم گرما میں ہیٹ ویوو ناقابل برداشت تو موسم سرما میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیاں خطے میں کبھی خشک سالی تو کبھی تباہ کن سیلاب کا پیش خیمہ بھی بننے لگیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کیلئے حکومتی سطح پر موثر پالیسیوں کی تشکیل کے علاوہ ہر فرد کو اپنی انفرادی ذمہ داری کا ادراک بھی کرنا ہو گا۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہے تو نا صرف جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور پانی کے ضیاع کو روکنا ہو گا بلکہ پلاسٹک سمیت آلودگی پھیلانے والے دیگر ذرائع کا تدارک بھی کرنا ہو گا۔

Exit mobile version