Voice of KP

آل پاکستان انٹریونیورسٹی ایتھلیٹکس چیمپیئین شپ کامیدان پشاور یونیورسٹی میں سج گیا

آل پاکستان انٹریونیورسٹی ایتھلیٹکس چیمپیئین شپ کامیدان پشاور یونیورسٹی میں سج گیا. تین روزہ چیمپیئن کاباقاعدہ افتتاح گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے کیا.
پشاورمیں طویل عرصہ بعدآل پاکستان انٹریونیورسٹی ایتھلیٹکس چیمپیئین شپ کامیدان پشاوریونیورسٹی میں سج گیا۔تین روزہ چیمپیئن کاباقاعدہ افتتاح گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے کیااس موقع پروائس چانسلرپشاوریونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمدادریس، وی سی خیبرمیڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحر کرم، ڈایریکٹر سپورٹس عبدالولی خان یونیورسٹی ڈاکٹرفاروق احمد، ڈائریکٹر ہائیرایجوکیشن کمیشن ارشدحسین، ڈائریکٹرڈاکٹرنورزادہ،ڈائریکٹرسپورٹس گورنمنٹ کالج پشاورعبدالرشید خان اورملک بھر کی یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹر سپورٹس،ہائیر ایجوکیشن کمشنر کے نمائندے اورطلباء کی ایک بہت بڑی تعداد موجودتھی۔پہلے روزکھیلے گئے مقابلوں کے نتائج کے مطابق ڈسکس مقابلے میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے غلام محی الدین نے گولڈ،یوایم ٹی کے اسامہ نے چاندی جبکہ پی یوکے محمد حمزہ نے کانسی کاتمغہ جیتا۔ٹرپل جمپ میں ایل ایچ آر کے فراز خان نے پہلی یوسی پی کے محمدطلحہ نے دوسری جبکہ یوسی پی کے ہی حمزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تین روزہ مقابلوں میں ملک بھرکی چالیس یونیورسٹی کے چارسوسے زائد مختلف مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاکہ کھیلوں کی سرگرمی دیکھ کراورملک سطح پرایونٹس میں شرکت سے مجھے بھی اپنے سکول کا وقت یاد ایا کہ میں بھی کھیلوں میں شرکت کرتا تھا۔وہ وقت کھیلوں کے لیے ایک بہترین دورتھاہرسکول میں کھیلوں کے لیے باقاعدہ گراونڈزہواکرتے تھے اب حالات یکسرتبدیل ہوچکے ہیں۔ال پاکستان اتھلیکٹس شپ گزشتہ اٹھ سال سے نہیں ہو رہا تھی جوکہ قابل افسوس بات تھی تاہم شکر ہے کہ پشاورمیں پھرسے اس کاآغازہواہے جس کے لیے میں وائس چانسلر محمدادریس،ہائیرایجوکیشن کمیشن اورڈائریکٹرسپورٹس بحر کرم اور انکے سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ دوبارہ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کاآغازہرلحاظ سے قابل تحسین اقدام ہے۔کھیلوں خاص کر سکواش میں بھی ہمارے کھلاڑیوں نے قابل فخر کارکردگی پیش کی اور اسی گاوں نواں کلی سے تعلق رکھنے والے حمزہ خان نے پھر سکواش میں پاکستان کے لیے شاندار کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیاگورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں یونیورسٹی اف پشاور کے تمام ممبران اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا بعدازاں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے باقاعدہ اس چیمپیئن شپ کے اغاز کا باقاعدہ اعلان کیااورابتدائی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے اس سے قبل۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پشاوریونیورسٹی محمد ادریس نے تما م کھلا ڑیوں کے ساتھ ساتھ گورنر کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پشاور کی مہمان نوازی اپ یاد رکھے گے اور امید رکھتے ہے کہ اپ اس چیمپیئن شپ سے لطف اندوز ہونگے۔

Exit mobile version