Voice of KP

پندرہ روزہ جونیئرٹینس سمرکیمپ پشاورسپورٹس کمپلیکس میں شروع

پاکستان ٹینس فیڈریشن اورکے پی ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون پندرہ روزہ جونیئرٹینس سمرکیمپ پشاورسپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگیاکیمپ کاباقاعدہ افتتاح چیئرمین کے پی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسرڈاکٹرمحمدطاہر نے کیا جبکہ اس موقع پرسیکرٹری عمرایازخلیل،کوچزرومان گل،شہریار،جانان خان افتخار اوراسرار بھی موجود تھیح چیئرمین کے پی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسرڈاکٹرمحمدطاہرنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہویئے کہاکہ بچوں کے لیے سب سے زیادہ کوچنگ کمیپس کانعقادہے فیڈریشن اورتمام ایسوسی ایشن کوچاہیے کہ وہ کوچنگ کیمپس کاانعقادزیادہ سے زیادہ کریں اوربچوں کوبہترین سہولیات فراہم کریں۔اس وقت بھی کے پی کے بچے قومی سطح پرچھائے ہوئے ہیں جوکہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے کیمپ کے حوالے سے سیکرٹری عمرایاز خلیل نے بتایاکہ پندرہ روزہ کیمپ میں انڈر8 انڈر 14.12, 10 کے بچوں کومفت کوچنگ دی جائیگی کل سولہ بچے شرکت کررہے ہیں جن میں ریحان،  عمرخلیل،سالار، فیضانافریدی، شایانآفریدی، سمرگل،زین، حسن، ایان،احمد، احتشام بھی شامل ہیں عمرایاز نے بتایاکہ کیمپ کے تمام اخراجات پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدرسلیم سیف اللہ خان ااورسیکرٹری کرنل گل رحمن کررہے ہیں۔کوچنگ کے فرائض،کوچزرومان گل اورنعمان شہریارسرانجام دیں گے کیمپ 24جنوری کواختتام پذیرہوگا۔

Exit mobile version