Voice of KP

ہوپ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سپورٹس گالا اختتام پذیر

Sports gala organized by Hope Organization concluded

ہوپ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 20نومبرسے جاری سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا۔مختلف کھیل مقابلوں میں نمایاں برتری سمیت اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس نے کرکٹ فائنل میچ میں الصافی اسلامک پبلک سکول کو شکست دےکر ھوپ آرگنائزیشن کا چیمپئن رہا۔
اختتامی تقریب میں سابقہ ایم پی اے عباس الرحمان نے بطورِ مہمان خصوصی شرکتِ کی۔
مہمند کرکٹ گراؤنڈ شگئی میں 20 نومبرسے جاری شہید پرنسپل جاوید خان کے نام سے منسوب ھوپ ( Hope) ارگنائزیشن کے زیراہتمام سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوا۔سپورٹس گالا میں ضلع مہمند کے مختلف تحصیلوں سے 18 پرائیویٹ سکولوں نے حصہ لیا ۔12 مختلف گیمز کرکٹ ,والی بال, بیڈمنٹن, فٹ بال باسکٹ بال, رسہ کشی, ہائی جمپ وغیرہ شامل تھے۔ گالا تحصیل حلیم زئی اور تحصیل صافی میں دو مرحلوں میں کھیلا گیا جن میں والی بال، بیڈمنٹن ،رسہ کشی کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلے گئے۔
فائنل میچ اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس اور الصافی اسلامک ماڈل سکول دروازگئ کے درمیان کھیلا گیا۔اسلامیہ ماڈل سکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دس اوورز میں 149 رنز بنائے.جواب میں الصافی ماڈل سکول دروازگئ کے بیٹرز 8 اوورز میں سو رنز پر ڈھیر ہوگئے۔اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس نے کرکٹ فائنل جیت کر ھوپ آرگنائزیشن کرکٹ کاچیمپئن ٹیم رہا۔
سپورٹس گالا کا افتتاح 20 نومبرکو سٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ہلال رحمان نے مہمند کرکٹ گراؤنڈ شگئی میں کیا تھا اور سنیٹرہلال الرحمان نےسپورٹس گالا کیلئے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا۔
عوام اور مختلف سکولزطلبہ کے سینکڑوں شائقین سمیت ھوپ تنظیم کے ضلعی صدر زرداعلی خان نائب صدر مکرم خان، سپورٹس سیکرٹری گل درب اور سرپرست اعلیٰ حاجی امان اللہ بھی شریک تھے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی سابقہ ایم پی اے ملک عباس رحمان نے کہا کہ کاروان رحمان نے ہمیشہ نوجوانوں کے مثبت سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی لی ہے اور مہمند کرکٹ گراؤنڈ میں سپورٹس کمپلیکس بہت جلد تعمیر کیا جائے گا تاکہ ضلع مہمند کے نوجوانوں کو ایک ہی گراؤنڈ میں تمام سہولیات میسر ہوسکے ۔
مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی والے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں نقد انعامات کے ساتھ سپورٹس کٹس اور ٹرافیاں تقسیم کیے۔

Exit mobile version