Voice of KP

آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز انڈر15 اور 17 سکواش مقابلے پشاور میں شروع

The National Women's and Boys' Under-15 Squash Competitions will start from February 19 in Peshawar

خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز انڈر 15 اور انڈر 17 سکواش چیمپئن شپ قمر زمان سکواش کمپلیکس قیوم سٹیڈیم پشاور میں شروع ہو گئی. پانچ روزہ ایونٹ میں پنجاب، پی اے ایف کے پی، اور سندھ سے 62 سے زیادہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شرکت کررہے ہیں. خیبرسکواش ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر احسان اللہ خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سابق عالمی چیمپئن قمر زمان. پی اے ایف اکیڈمی کے ڈائریکٹر گروپ کیپٹن عرفان اصغر، کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منصور زمان، لیجنڈو سابق چیمپئن محب اللہ خان، سینئر کوچ اور چیف آرگنائزر منور زمان، سینئر کوچ طاہر اقبال, کوچز امجد خان، محمد عمیر، امان اللہ خلیل، فضل محمود، فنانس سیکرٹری وزیر محمد، چیف ریفری محمد عادل فقیراور دیگر شخصیات موجود تھیں. گزشتہ روز ہونیوالے انڈر17 پہلے راﺅنڈ کے میچوں میں پی اے ایف کے ایم عمیر عارف,  پنجاب کے عمر فاروق,  سیف اللہ خان,  پی اے ایف کے ایم علی خان, عبداللہ زمان, ایم ریحان عالمگیر, ایم حزہ خان,  مبین خان, کے پی کے عبید اللہ,  پی ے ایف کے یحییٰ اسد,  پنجاب کے فصیح الرحمان,  پنجاب کے مصطفی آزاد,  پی اے ایف کے حارث زاہد,  مصطفی عرفان, محمد فرقان اور پاک آرمی کے ایم اذان علی نے اپنے میچ جیت لئے. اس موقع پر سکواش لیجنڈ قمر زمان نے کہا کہ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو اوپر آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور یہی کھلاڑی مستقبل میں ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔

Exit mobile version