Voice of KP

پاک آرمی انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی

The final of Pak Army Inter-Regional Volleyball Championship will be held today

فائنل میں بنوں کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے شکست، کورکمانڈر پشاور رلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے.

ُپشاور: پاکستا ن آرمی اورڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون سے منعقدہ انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی فائنل میں بنوں کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے شکست، مہمان خصوصی کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری،سیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ خان بریگیڈیئر انجینئرنگ الیون کورسید دوریزمحمود،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا عبدالناصر، پاک آرمی انجنیئرنگ کورکے کرنل عدیل ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز محمد سلیم رضا‘ ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ“ریجنل سپورٹس آفیسرزذاکر اللہ،شفقت اللہ،آرگنائزنگ کمیٹی ممبران اقبال خان، ذوالفقار علی، شاکر نواز، ا سمیت تمام ریجنز کے ڈی ایس اوز اور دیگر آفیشلز نے شرکت کی.

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ کا فائنل پشاور اور بنوں ریجن کے درمیان کھیلاگیا، جس میں پشاور ریجن نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنوں کو تین دوسے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، سکور25-19,25-21,22-25,25-27 اور 15-12 رہا ،میچ کے پہلے دو سیٹ میں بنوں نے کامیابی ھاصل کی جبکہ آخری تین سیٹ میں پشاور نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں تین دو سے کامیابی حاصل کرکے پاک آرمی انٹر ریجنل والی چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی اس قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میں پشاور نے مردان، جبکہ بنوں نے ڈائریکٹر اکیڈمی کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔چیمپئن شپ میں ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مردان، ہزارہ، سوات، پشاور اور والی بال اکیڈمی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ کے موقع پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں 20 ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کیمپ کیلئے کیاگیا جن کوکوالیفائیڈ کوچز کے ذریعے ٹریننگ دی جائیگی اور پاکستان آرمی کی طرف سے ماہانہ45 ہزار روپے وظیفہ فراہم کیاجائیگا جبکہ کیمپ کے بعد نیشنل چیمپئن شپ تک ماہانہ پندرہ ہزارہ روپے دیئے جائینگے۔۔پاکستان آرمی کی اِن کاوشوں کا مقصدملکی حالات میں مثبت تبدیلی لانا اور کھیلوں کے میدان کی رونقیں بحال کرنا ہے۔یہ اقدامات ایک صحت مند معاشرے کی جانب یقینا اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔جس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کامیابیوں کا لوہا منواسکیں۔

Exit mobile version