ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں، ایک ہزار 649 کورونا کیسز رپورٹ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 649 کیسز سامنے، کیسز مثبت آنے کی شرح 3.66 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے۔

اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 17 ہزار 748 فعال کیسز موجود ہیں جن میں سے 617 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 928 کیسز، پنجاب میں 561 کیسز جبکہ ایک ہلاک، خیبر پختونخواہ میں 42 جبکی ایک جانبحق، بلوچستان میں ایک کیس جبکہ اسلام آباد میں 113 اور گلگت بلتستان میں دو کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں دو کیسز اور ایک موت واقعہ ہوئی۔

اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 13 لاکھ 5 ہزار 707 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں 12 لاکھ 58 ہزار 987 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ 28 ہزار 972 مریض لقمہ اجل بن گئے۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 6 ہزار 192 افراد کو وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔ اب تک ملک میں 7 کروڑ 38 لاکھ 62 ہزار 234 مکمل ویکسینیٹڈ ہوچکے ہیں ۔

خیبرپختونخوا  اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث اہم شاہراہیں بند

خیبرپختونخوا  اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث اہم شاہراہیں بند رہیں گی اس کے علاہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ۔موٹروے ایم ون

پشاور سے صوابی تک دھند کے باعث بند ہے۔ ۔موٹروے ایم ون رشکئی انٹرچینج سے پشاور ٹول پلازہ

موٹروے ایم تھری فیض پور انٹر چینج سے درخانہ انٹر چینج تک، موٹر وے ایم فور شام کوٹ سے عبدالحکیم تک، موٹروے ایم فور شیر شاہ سے شام کوٹ تک، موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر موٹروے ایم 5 اقبال آباد انٹر چینج سے روہڑی ٹال پلازہ تک بند ہے

 موٹروے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور اور فائیو کئی مقامات پر بند ہوگئی۔  علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث  فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔دھند کے باعث 6 پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ دو منسوخ کر دی گئیں۔

وادی تیراہ میں برف باری کے بعد پاک فوج کی امدادی کارروائیاں

پشاور:پاک فوج اور فرنٹیر کور کے جوانوں نے وادی تیراہ میں تمام راستوں سے برف ہٹا کر شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا۔
ضلع خیبرکی وادی تیر ا ہ میں شدید بارشوں اور برفانی طوفان کی وجہ سے علاقے میں بڑی تعداد میں کچے مکانات کو نقصانات کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناتھا۔متاثرہ مکینوں کی مدد کے لیے پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تمام راستوں سے برف ہٹا کر ٹریفک کی آمدورفت بحال کر دی۔
تیراہ وادی میں حالیہ برف باری سے 20سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے برف میں پھنسے افراد کو دشوار گزار راستوں سے نکالا اور150سے زائد خاندانوں کو ریسکیو کیا اور ان کو کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کیں۔