وزیراعظم عمران خان, آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی،جس میں پیشہ وارانہ اموراورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی وزیراعظم آفس آمد ہوئی۔

 اس موقع پروزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔

 ملاقات میں پیشہ وارانہ اموراورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

دبئی ایکسپو: خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع

دبئی ایکسپو میں شرکت سے خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے، عبدالکریم خان

انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز، صوابی ہنڈ میں واٹر سپورٹس اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کیساتھ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی احسن اقدام ہے، ایکسپو میں شرکت سے سرمایہ کاری آئے گی، معاون خصوصی

سیاحتی کانفرنس میں انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز، صوابی ہنڈ میں واٹر سپورٹس پارک پر فرم کی جانب سے تفصیلی بریفنگ، 16 جنوری کو خیبرپختونخوا سرمایہ کاری کانفرنس میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہونگے۔

دبئی:14جنوری 2022(پ ر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز، صوابی ہنڈ میں واٹر سپورٹس اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کیساتھ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی صوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی احسن اقدام ہے۔ ان طرح کے ایکسپو میں شرکت سے صوبے میں سرمایہ کاری بڑھے کی معیشت بہتر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی ایکسپو میں انٹگریٹڈ ٹورازم زونز سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں سرمایہ کاروں سے خطاب کے دوران کیا۔ کانفرنس میں ورلڈ بینک کے پراجیکٹ کائیٹ کے زیرانتظام ملائیشیا کی فرم کے تحت آئی ٹی زیز پر ہونے والی فزیبلٹی رپورٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ معاون خصوصی عبدالکریم خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صوبائی حکومت نے سوات موٹر وے بنایا۔ جسے اب مزید آگے دیگر شہروں کی جانب بڑھایا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت نے پہلا رشکئی سپیشل اکنامک زونز کو متعارف کروایا جس کیلئے سرمایہ کار آرہے ہیں۔ ان سب کے علاوہ مختلف بین الاقوامی سرمایہ کار صوبے میں انویسٹمنٹ کر رہے ہیں۔ حکومت نے مہمند میں ماربل سٹی، کرک میں نمک سٹی، بونیر میں ماربل میں معدنیات سٹی اور آنے والے دنوں میں مانسہرہ میں گرینائٹ اور معدنیات سٹی بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ کانفرنس میں ملائیشیا کی فرم نے انٹیگریٹڈ ٹوراز زونز منکیال سوات، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، مداقلشت چترال اور گنول وادی مانسہرہ پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر سرمایہ کاروں نے تفصیلی سوالات کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت خیبرپختونخواعامر سلطان ترین، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی، سی ای او خیبرپختونخوا بورڈآف انویسٹمنٹ حسان داؤد بٹ، منیجنگ ڈائریکٹر بینک آف خیبرمحمد علی گل فراز،ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان رضوان طارق، پاکستان بزنس کونسل کے صدر سید قیصرانیس، پختونخوا بزنس اینڈ ویلفیئر کے صدر زبیر خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر ورلڈ بینک پراجیکٹ کائیٹ توصیف خالد، ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد، الماسا گروپ، سمارا گروپ آف کمپنیز، جنت اینڈ آر جے گروپ آف دبئی، مزایا گروپ سمیت مختلف سرمایہ کاری فرمز شریک تھیں۔ ڈی جی کامران آفریدی نے کہاکہ آج بہترین دن رہا جس میں سرمایہ کاروں کو انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز اور صوابی ہنڈ میں واٹر سپورٹس پارک سے متعلق نہ صرف تفصیلی بریفنگ دی گئی بلکہ ان کے سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے جس پر سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات کو سراہا۔انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز میں سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولیات فراہم کی جائے گی جس میں زمین حکومت فراہم کریگی جبکہ حکومت کا اصل وژن پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صوبے میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔سی ای او حسان داؤد بٹ نے کہاکہ سرمایہ کاروں کیلئے خیبرپختونخوا میں تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ہم نے وہ پراجیکٹس پیش کئے جن کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل تھی اوریہ سرمایہ کاری کیلئے تیار پراجیکٹس ہیں۔

میر علی بازار سے تجاوزات ہٹایے جایے

شمالی وزیرستان کے دوسرے بڑے شہر میرعلی بازار میں تجاوزات کی بھر مار سے نہ صرف ٹریفک بلکہ پیدل چلنے والوں کیلئے بھی راستہ نکالنا ناممکن ہو کر رہ گیاہے۔ اپریشن ضرب عضب میں میرانشاہ اور میرعلی کے دونوں بازار مکمل طور پر مسمار کئے گئے تھے جس کے بعد دونوں بازاروں کو نئے سرے سے تعمیر کیا گیا اورسڑکوں کی کشادگی بھی گئی۔ حکومت کی طرف سے میرعلی بازار کی از سر نوتعمیر کیلئے حدبندی اور نقشے وغیرہ تک فراہم کئے گئے جس میں ٹریفک پلان تیار کیا گیا اور مارکیٹوں کو از سر نو تعمیر کروائے گئے تاہم ایک سال کے اندر اندر میرعلی اور میرانشاہ کے بازاروں میں بے ہنگم ٹریفک اور مارکیٹ مالکان کی طرف سے ناجائز تجاوزات کی وجہ سے دونوں بازاروں کی کشادگی ختم ہو گئی جس کے باعث دن بھر ٹریفک کا جام ہو نا ایک معمول بن چکا ہے۔خاص طور پر میرعلی بازار میں مصروف بیچی روڈ پر تو پیدل چلنے والوں کو بھی راستہ نہیں مل رہا۔ اس ساری صورتحال پر ٹریفک پولیس نے بھی انکھیں موندھ لی ہیں اور بازار میں ان کی موجود گی دیکھائی نہیں دے رہی۔ میرعلی کے عوامی حلقوں نے ڈی پی او نارتھ وزیرستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میرعلی اور میرانشاہ بازاروں میں متعین ٹریفک اہلکاروں کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے اور بازار سے تجاوزات ہٹاکر لوگوں کو امدو رفت کیلئے راستہ فراہم کیا جا ئے ۔

آل سپورٹس ایسوسی ایشنز کا مہمند کرکٹ لیگ منعقد کرنے کا خیر مقدم

ضلع مہمند۔مہمند آل سپورٹس یسوسی ایشنز کا مہمند کرکٹ لیگ منعقد کرنے کا خیر مقدم۔مہمند کرکٹ لیگ سے بہترین کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم ہونگے۔مقامی مختلف سیاسی پارٹیوں نے ٹیمیں سپانسر کیا ہے۔مہمند کرکٹ لیگ سمنات کرکٹ گروانڈمیں 20 فروری سے شروع ہو کر آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گے۔مہمند آل سپورٹس ایسوسی ایشنز صدور کی پریس کانفرنس۔
ان خیالات کا اظہار مہمند کرکٹ، فٹ بال، ولی بال، باسکٹ بال ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نصیر خان، ارباب خان،افتخار خان،اسماعیل خان،شکیل خان،امیر احمد، میر افضل مہمند ودیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کے موقع پر کرتے ہوئے کہا۔کہ مہمند لیگ انعقاد کے لئے تین ماہ سے سرگرم عمل ہیں۔جوکہ 20 فروری کو شبقدر سمنات کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ پریس کانفرنس کا مقصد مہمند لیگ کے خلاف غلط فہمیاں دور کرنا اور لیگ کی ثمرات سے عوام کوآگاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہمند آل سپورٹس ایسوسی ایشنز مہمند کرکٹ لیگ انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اور میراویس مہمند کو مہمند لیگ سپانسر شپ پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جبکہ مہمند لیگ کے انعقاد سے پہلے ضلعی سطح پر تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی۔مگر کوئی سرمایہ کاری کے لئے تیار نہ تھے۔انہوں نے مہمند لیگ ضلع مہمند کے بہترین کھلاڑیوں کے لئے سنہری موقع قرار دیا کہ باصلاحیت نوجوانوں کو انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے کا مواقع فراہم ہونگے۔چونکہ لیگ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گے۔جس میں پی پی پی، پی ٹی آئی، جے یو آئی، سینیٹر ہلال الرحمان ودیگر نے سپانسر کیا ہے۔انہوں نے مقامی سرمایہ داروں سے مہمند لیگ پر تین ملین روپے خرچہ کرنے اور بدلے میں لیگ اپنے نام کروانے کا آفر بھی کیا۔مہمند کرکٹ ایسوسی کے سابقہ جی ایس نصیر خان نے بتایا کہ باصلاحیت کھلاڑی سوشل میڈیا سے فارم ڈاؤن لوڈ کر کے لیگ کیساتھ جمع کر کے حصہ لے سکتے ہیں۔

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کرانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کرانے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 49 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے ساتویں مردم شماری کی منظوری دے دی ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام پر ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مستقل سیکرٹریٹ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام وفاقی اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قومی مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں۔

کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ، چیف سیکرٹریز اور چیئرمین نادرا و دیگر کریں گے۔ کمیٹی مردم شماری کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صوبوں کے مطالبات کے مطابق کونسل کے اجلاسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مردم شماری کا فیصلہ کیا گیا ہے اور خانہ شماری مردم شماری سے قبل کرائی جائے گی۔

سوات میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا دورہ سوات، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح۔

وزیر اعلی نے سید و کالج آف ڈینٹسری میں ہاسپٹل بلاک، کالج بلاک اور باونڈری وال کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ منصوبےپر 71  کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ منصوبے پر

انہوں نے سیدو میڈیکل کالج میں ہاسٹل،لیکچر تھیڑز،لیبارٹریز اور آڈیٹوریم سمیت دیگر تعمیرات کا بھی افتتاح کیا یہ منصوبہ 1.1 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ وزیر اعلی نے سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں کیتھ لیب کا افتتاح کیا ۔کیتھ لیب کے قیام پر  17 کروڑروپے لاگت آئی ہے۔ریجنل بلڈ سنٹر کا بھی افتتاح کیا جس پر 24 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

اومی کرون کے پیش نظر طورخم بارڈر پر صحت عملہ دُگنا کردیا گیا

پشاور : اومی کرون کے پیش نظر طورخم بارڈر پر صحت کا عملہ دُگنا کردیا گیا ہے۔ لنڈی کوتل ہسپتال میں 130 بستروں پر مشتمل آئسولیشن سنٹر  بھی فعال کردیا گیا ہے تاکہ افغانستان سے آنے والے افراد کی چیکنگ کی جا سکے۔

افغانستان سے آنے والے افراد کی سکریننگ اور ویکسینیشن جاری ہے۔ یاد رہے کورونا ٹیسٹ کروانے کے بعد پاکستان میں داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔: آنے والے افراد کو سنگل شاٹ ویکسین لگائی جاتی ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان میں داخلہ روک دیا جاتا ہے

دوسری طرف ائیر پورٹ پر بھی محکمہ صحت کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

زیتون کی کاشت خیبر پختونخواہ میں معاشی استحکام لاسکتی ہے

تحریر :موسی کمال

زراعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کی کاشت بہت آسان اور دیگر  فصلوں کی کاشت کے لحاظ سے بہت فائدہ مند ۔ اس کی کاشت میں کم محنت اور  زیتون کے  ایک باغ سے 25 لاکھ تک کمایا جاسکتا ہے۔ بلکہ کسان کے علاوہ ایک عام ادمی بھی زیتون کا باغ لگا سکتا ہے۔

 زیتون خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کاشت ہو سکتا ہے  ماہرین کے مطابق چولستان میں بھی زیتون کی کامیاب کاشت ہوسکتی ہے۔ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں  دیر، سوات اور چترال بھی اس کیلئے موضوع جگیہں ہیں مگر بہت کم لوگ زیتون کی کاشت کے فوائد اور اس کا منافع  کے بارے میں جانتے ہیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک زیتون کا درخت اتنا پھل دیتا ہے جس سے تقریبا 75 لیٹر تیل نکالا جا سکتاہے۔ زیتون فی لیٹر تیل کی قیمت موجودہ وقت میں پاکستان میں 25 سو روپے ہے اس کا مطلب ہے کہ ایک درخت سے لوگ 20 سے لیکر 25 ہزار تک منافع کما سکتے  ہیں۔ دیر لوئر کے علاقے تلاش سے تعلق رکھنے والا ساجد جو پیشے کے لحاظ سے کسان نہیں ہے لیکن  اس کو زیتون کے منافع اور فوائد کا اندازہ ہوا تواس نے 150 درختوں پر مشتل ایک باغ 7 سال پہلے لگایا تھا جو اب بھی موجود ہے۔

 ساجد کا کہنا ہے کہ اس باغ سے وہ مہینے کا 25 لاکھ تک کماتا  ہے۔ “لوگ ملک کے مختلف علاقوں سے یہاں مجھ سے زیتون کا تیل لینے آتے ہیں، اب گاہک اتنے بڑھ گئے ہیں کہ زیتون کا تیل پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے میں اور لوگوں سے بھی تیل لیتا ہوں تاکہ اپنے گاہک کو میسر کرسکوں”، ساجد نے وائس آف کے پی کو بتایا۔

 انہوں نے مزید  کہا   زیتون کی کاشت کا آئیڈیا ان کو انکے چچا جو یورپ میں رہتا ہے اس نے دیا  ۔ساجد نے کہا کہ انکے چچا یورپ سے آئے تو انہوں نے خاندان کی بنجر زمینوں  پر زیتون کے باغ لگانے کا سوچا لہٰذا زیتون کے 150 پودے لگائے گئے  جو اب درخت بن چکے ہیں اور اس سے  اچھا خاصہ پیسہ  کمایا جارہا ہے  ۔ساجد نے وائس آف کے پی کو بتایا ” جب ہم زیتون کی کاشت کر رہے تھے تو گاوں کے لوگ ہم پر ہنستے اور کہتے تھے کہ یہ لوگ پاگل ہو گئے ہیں کہ زیتون کی کاشت کر رہے ہیں اور زمین کو خراب ۔لیکن ہم نے کسی کی بھی نہیں سنی اور کاشت مکمل کی ۔مگر اب جب انہی لوگوں کو اس کے منافع کا پتا چلا ہے تو ہمارے پاس آتے ہے اور ہم سے اس حوالے سے مشورے لیتے ہیں۔”

 موجودہ حکومت بھی زیتون کی کاشت پر زور دے رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان اکثر یہ بات کہتے ہیں کہ کاشتکار باقی فصلوں کے ساتھ ساتھ زیتون کے درخت بھی لگائیں تاکہ اس کا فائدہ عوام اور حکومت دونوں کو پہنچے۔ موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات بھی واضح ہے کہ  ایک تو زیتون کی کاشت پر پانی کا خرچہ بہت کم آتا ہے۔ اگر پانی کا مسئلہ بھی ہو تو لوگ آسانی سے یہ کاشت کرسکتے ہیں۔ نئے لگائے جانے والے درختوں کو صرف مہینے میں ایک یا دو بار پانی دینا پڑتا ہے دیگر پودوں کی طرح زیتون کے پودوں کومال مویشی بھی نقصان نہیں پہنچاتے کیونکہ اس کے پتے بہت کڑوے ہوتے ہیں اور مال مویشی یہ نہیں کھاتے ۔ ساجد نے مزید بتایا کہ اگر ایک بندہ زیتون کے باغ لگائے تو عمر بھر اس کو سرکاری یا نجی نوکری نہیں کرنی پڑیگی۔ بلکہ وہ اس باغ سے اتنا کماسکتا ہے کہ ارام سے اپنی زندگی بسرکرسکے۔

واٹس ایپ کمپنی نے ‘گلوبل وائس میسج پلیئر’ کا فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے وائس میسجز سے متعلق صارفین کا بڑا مسئلہ حل کردیا

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ‘گلوبل وائس میسج پلیئر’ کا فیچر متعارف کروادیا ہے جسے ابتدائی طور پر آئی فون کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔یہ فیچر جلد ہی اینڈرائیڈ کے صارفین کے لیے بھی متعارف کروادیا جائے گا۔

گلوبل وائس میسج پلیئر کیا ہے؟

اکثر صارفین لمبے وائس میسج سے اکتا جاتے ہیں اور چیٹ بھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ چیٹ چھوڑنے کی صورت میں وائس میسج کی آواز بند ہوجاتی ہے۔

گلوبل وائس میسج پلیئر کے تحت آپ وائس میسج سنتے ہوئے مذکورہ چیٹ چھوڑ کر دوسری چیٹ پر جاسکیں گے اور اس صارف کو باآسانی جواب دے سکیں گے، ساتھ ہی آڈیو نوٹ بھی پس منظر میں چلتا رہے گا۔

اسے گلوبل نام بھی اسی لیے دیا گیا ہے کیونکہ یہ آپ کی اسکرین کے بالکل اوپر دکھائی دے گا، آپ جب چاہیں اسے سنتے ہوئے روک سکتے ہیں یا اسکرین سے ہٹا بھی سکتے ہیں۔

مردان: سی ٹی ڈی کی کاروائی میں دو داعش دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی کاروائی, کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کے دو سرگرم کارکنان عارف اور ۔فضل دیان گرفتار ، دہشتگردوں سے 13عدد بارودی سٹکس، 04 عدد ڈیٹونیٹر، 4 فٹ سیفٹی فیوز اورپرائما کارڈ برآمد

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کے دو  سرگرم کارکنان عارف ولد عبدالمتین سکنہ سمنات شبقدر اور فضل دیان ولد گل محمد سکنہ خواجہ وس شبقدر ضلع چارسدہ بمعہ بارودی مواد بمقام بائی پاس درگئی علاقہ تھانہ سرڈھیری میں بارودی مواد اورخود ساختہ بم بنانے کی غرض سے موجود ہیں۔

اس اطلاع پر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر دہشت گرد مذکورین عارف اور فضل دیان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 13 عدد بارودی ڈنڈے، 04 عدد ڈیٹونیٹر ،4 فٹ سیفٹی فیوز اور پرائما کارڈ برآمد کئے گئے۔ ملزمان ضلع چارسدہ میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز اور اُنکے املاک کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات کی بھی توقع ہے۔