ڈی آئی خان میں دہشتگردوی کا منصوبہ ناکام

ڈیرہ  اسماعیل خان پولیس نے دہشت گردوں کا پولیو سیکورٹی ٹیم پر آئی ای ڈی  حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا

تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کا پولیو مہم کی سیکورٹی کو متاثر کرنے اور امن کو خراب کرنے کا منصوبہ ناکام بنانے کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔

دہشتگردوں نے تھانہ کلاچی کی حدود لونی کے مقام پر پولیو ٹیم پر حملہ اور سکیورٹی کو متاثر کرنے کے حوالے سے IED (دھماکہ خیز مواد) کے ذریعے حملے کا منصوبہ بنایا تھا، تخریب کاری کا یہ منصوبہ تھانہ کلاچی کی حدود لونی کے مقام پر پلان تھا، جس کی نشاندہی ڈیرہ پولیس نے سیکورٹی فورسز اداروں کے ساتھ ملکر خفیہ طریقے سے کی، اور بعد ازاں نشاندہی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے  کو ناکارہ بنا دیا، اس تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے 02 عدد RPG-7 الیکٹرک ڈیٹونیٹر، دھماکہ خیز راگ، 03 لیٹر پیٹرول، ڈرائی بیٹری سیل، اور کاپر وائر بر آمد کر لی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کل ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی سپیشل ٹیکنالوجی زون کا افتتاح کریں گے ۔

پاکستان ڈیجیٹل سٹی پر 1 ارب 31 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ 86 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا ۔

پاکستان ڈیجیٹل سٹی ہری پور حکومت خیبر پختونخوا کا آئی ٹی کے شعبے میں فلیگ شپ منصوبہ ہے جس میں  آئی ٹی انڈسٹری کو ایک ہی جگہ تمام سہولیات میسر آئیں گی ۔

 پاکستان ڈیجیٹل سٹی میں آئی ٹی انڈسٹری بہتر انداز میں کلسٹر کی شکل میں کام کرسکے گی ۔

پاکستان ڈیجیٹل سٹی سے الیکٹرانکس انڈسٹری، سافٹ ویئر ہاوسز، موبائل فون انڈسٹری، ٹیکنالوجی انکیوبیٹرز، کمپیوٹرز انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں کو فائدہ ہوگا

ایل آر ایچ میں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش

پشاور: ایل آر ایچ کے گائنی یونٹ میں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش۔

ہسپتال ترجمان محمد عاصم کیمطابق خاندان کا تعلق ضلع مہمند سے ہے جبکہ پیدا ہونے والے بچوں میں پانچ فیمیل ایک میل بچہ شامل ہے۔

ترجمان کیمطابق نومولود بچوں کی پیدائش گائنی سی وارڈ کی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوئی جبکہ نومولود بچوں کو اس وقت نرسری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کئے جا سکیں۔

یاد رہے ایل آر ایچ کا گائنی یونٹ صوبے کا سب سے بڑا اور جدید ہونٹ ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 70 بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔

ورلڈ بنک پاکستان اور ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ وفد کا دورہ خیبرپختونخوا

ورلڈ بنک پاکستان اور ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ وفد نےگزشتہ روز خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور جنڈر انکلوسیو سپیسز  درشل پشاور کا دورہ کیا۔  خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹکنالوجی بورڈ کے تعاون سے درشل میں جاری مختلف سٹارٹ اپس پر وفد کو “ڈیجیٹل جابز ان کے پی” کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر علی محمود، پراجیکٹ منیجر ڈیجیٹل جابز ان کے پی محمد بلال اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں واقع درشل کوآرڈینیٹرز نے وفد کو درشل آمد پر خوش آمدید کہا۔  وفد نے مختلف سٹارٹ اپس کے نمائندگان سے ملاقاتیں کیں اور ہر سٹارٹ اپس پر نمائندگان سے تفصیلی مکالمہ کیا۔ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حال ہی میں ڈیجیٹل جابز ان کے پی کے تحت تجویز کردہ سیڈ فنڈ اور دوسرے مختلف اقدامپر وفد کو تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی.

 وفد کو بتایا گیا کہ سیڈ فنڈ کے تحت خیبرپختونخوا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ مختلف کاروبار کو ان کے نوعیت کے مطابق مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ ان کاروباروں کو مزید مستحکم کیا جائے اور مزید نوکریوں کی گنجائش پیدا کی جائے۔  وفد نے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے کاوشوں اور سٹارٹ اپس بزنسز کو کافی سراہا اور سٹارٹ اپس نمائندگان کی گہری دلچسپی کی تعریف کی۔ بعد میں وفد نے خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں “ڈیجیٹل جابز ان کے پی” کے تحت بنائے گئے بزنس پراسیس آؤٹ سورسنگ سنٹرز کا بھی دورہ کیا اور ڈیجیٹل جابز ان کے پی کے کامیاب اقدامات کی تعریف کی۔