پاکستان میں تعلیم کا نظام ناقص ہے، بنیادی تبدیلیاں کرنا ہونگی، اپیسیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے تعلیمی نظام میں بنیادی تبدیلیاں کرنا ہونگی۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان کی معیاری تعلیم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی ادارے بڑھ گئے لیکن بچوں کی معیاری تعلیم تک رسائی کا برا حال ہے۔

اے ڈی بی نے رپورٹ میں کہا کہ پبلک ایجوکیشن سروس کا معیار ناگفتہ بہ ہے کیوںکہ تعلیمی بجٹ کم اور اس کا استعمال ناقص ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق اس نظام میں مزید سرمایہ کاری اور اصلاح کی اشد ضرورت ہے، پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن میں مزید طلبہ و طالبات کو شامل کرنا لازم ہے۔اے ڈی بی نے کہا کہ پرائمری اسکولوں اور 10 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیئے نصاب بدلنا ہوگا، 15 تا 24 سال کے طلبہ و طالبات کے تعلیمی ماحول کو نئے سرے سے ترتیب دینا ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں بچے اور بچیاں صرف اس لیے اسکول نہیں جا پاتے کہ ملک کے بہت سے اسکولوں میں انھیں بنیادی ضروریات جیسے کہ پانی اور ٹوائلٹ یا بیت الخلا ہی دستیاب نہیں ہیں۔پاکستان میں 5 سے 16 برس کی عمر کے 2 کروڑ 20 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے۔ اگرچہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران پرائمری سکولوں کی شرح داخلہ میں اضافہ ہوا ہے لیکن اسکول سے باہر موجود بچوں کی اس قدر بڑی تعداد میں یہ اضافہ خاطر خواہ نہیں ہے۔

وادی تیراہ میں ایمرجنسی ریسکیو1122 ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز

ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے وادی تیراہ میں ایمرجنسی ریسکیو1122 ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی سربراہی میں ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ مہربان میں صوبائی حکومت کی تعاون سے ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جہاں پر مختلف ضرورت مند مریضوں کو بروقت طبی امداد کے ساتھ ساتھ ہسپتال منتقل کیے جائیں گے اس سلسلے میں ضلع خیبر ریسکیو کنٹرول روم انچارج عامرخان اور نے 103 ونگ کے میجر ولید دیگر افسران سے بات چیت کی اور سروس کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی جبکہ دیگر مختلف امور بھی زیرِ بحث لائے گئے
اب وادی تیراہ کے عوام مفت ریسکیو ایمبولینس سروس سے استفادہ حاصل کرسکتیں ہیں۔۔

پی ایس ایل : دوسرےمرحلے کا آج سے لاہور میں آغاز

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے لاہور میں ہوگا۔پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔پی ایس ایل سیون کے پہلے مرحلے میں تمام ٹیموں نے پانچ پانچ میچز کھیلے۔ ملتان سلطانز اپنے تمام 5 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے نمبر پر ہے۔لاہور قلندرز تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے، پشاور زلمی پانچویں اور اب تک ایک بھی میچ نہ جیتنے والی کراچی کنگز آخری نمبر پر ہے۔

Dr. Aamir Liaquat announces third marriage with Dania Shah

PTI MNA Dr Aamir Liaquat Hussain has announced third marriage with an 18-year-old  Syeda Dania Shah. Hussain tied the knot with Dania on Wednesday.

Dr. Liaqat announced his third marriage on  Instagram

“Last night, tie the knot with Syeda Dania Shah, 18.”  He went on to add, “She belongs to an honourable Najeeb ut Tarfain “Sadaat” family of Lodhran, South Punjab.”

https://www.instagram.com/p/CZyf_1NIKVY/?utm_source=ig_web_copy_link

On Wednesday,  his second wife Tuba Anwar after months of  silence  has confirmed she has filed for divorce from Hussain. Tuba shared a statement on Instagram  in which she revealed the couple has been separated for 14 months and there was no hope  for reconciliation so she has opted to take Khula  from the court.

https://www.instagram.com/p/CZw1SgQo2Vy/?utm_source=ig_web_copy_link

وفاقی وزیر مراد سعید کارکردگی کے لحاظ سے ملک کے بہترین وزیر قرار

وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو دس وفاقی وزراء میں شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

وفاقی وزیرمراد سعید نے بہترین کارکردگی میں پہلا نمبر حاصل کرلیا۔ وزارت مواصلات کی کارکردگی سب سے بہترین قرار پائی۔

وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب وزیر اعظم آفس میں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔ بہترین کارکردگی پر مراد سعید کو پہلا انعام دیا گیا۔ وزارت مواصلات کی کارکردگی سب سے بہترین قرار پائی گئی۔

اس فہرست میں وفاقی وزیراسدعمرکادوسرا اورثانيہ نشتر کا تیسرا نمبر ہے۔شفقت محمود،شيريں مزاری اورخسروبختيار بھی پوزيشن حاصل کرنے والے وزرا میں شامل ہیں۔

ان کےعلاوہ معيد يوسف، رزاق داؤد، شيخ رشيد اور فخرامام بھی سرفہرست وزرا میں شامل رہے۔