پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 687 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 498 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 58 ہزار 77 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 6.02 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 920، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 7 ہزار820، پنجاب میں 4 لاکھ 93 ہزار 478، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 711، بلوچستان میں 34 ہزار 986، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 584 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 074 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 322 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 958، خیبر پختونخوا 6 ہزار 087، اسلام آباد 995، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 370 اور آزاد کشمیر میں 766 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں اومی کرون وائرس کے مزید 16کیسز سامنے آ گئے

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبہ میں اومی کرون وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد خیبرپختونخوا میں اومیکرون وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد477تک پہنچ گئی۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے رپورٹ کے مطابق پشاورسے 13،کرک اور لو ئر دیر سے اومی کرون کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ نئے کیسز میں تیرہ مرد اور دو خواتین شامل ہے۔ اب تک صوبے میں 170خواتین جبکہ 298مرد حضرات اومی کورون ویرینٹ سے متاثر ہو ئے۔

ٹرانس پشاور کی جانب سے پشاور میں سائیکلنگ ریلی کا انعقاد

ٹرانس پشاور کی جانب سے پشاور میں سائیکلنگ ریلی کا انعقاد حیات آباد فیز 6 میں کیا گیا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق ریلی کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں زو بائیسیکل اور سائیکلنگ کی افادیت کو اجاگر کرنا تھا۔ معاون خصوصی وزیراعلٰی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف علی نے ریلی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر طلبا، سماجی تنظیموں سمیت سی ای او ٹرانس پشاور اور بینک آف خیبر نے بھی شرکت کی۔ شرکا کا کہنا تھا سائیکلنگ ریلی کا انعقاد بہت خوش عین اقدام ہے۔ طلباء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ماحول دوست اور مثبت سرگرمی کا انعقاد نوجوانوں کیلئے بے ہد ضروری ہے۔ بیرسٹر سیف کا اس حوالے سے کہنا تھا۔ بلا شبہ ایسی مثبت اور ماحول دوست سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت سمت پر مائل کرتی ہیں ٹرانس پشاور اور انکی ٹیم کو اس بہترین سائیکلنگ ریلی کے انعقاد پر مبارک باد دیتا ہوں۔ ترجمان ٹرانس پشاور نے اعلان کیا کہ مستقبل میں شہر کے مختلف علاقوں میں اس طرح کی مزید بائیسیکل ریلی کا انعقاد کرایا جائے گا۔

ضلع مہمند میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز

خیبرپختونخواہ حکومت اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے ضلع مہمند میں پاکستان سپورٹس فیسٹول 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا. سپورٹس فیسٹول میں ضلع مہمند کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ, فٹبال, والی بال اور باسکٹ بال سمیت دیگر اہم کھیلوں کی 520 ٹیمیں اور پانچ ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں.

اس سلسلے میں افتتاحی تقریب مہمند میں منعقد ہوئ. افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے ساجد مہمند تھے. جبکہ سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں, آفیشلز, ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے عہدداران اور بڑی تعداد میں شہریوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی. افتتاحی تقریب میں سپورٹس فیسٹول میں حصہ لینے والی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا. جبکہ سکول کے بچوں نے جمناسٹک کا مظاہرہ کیا. اس موقع پر مقامی فنکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی ڈانس پیش کیا. اس موقع پر مہمان خصوصی ایم این اے ساجد مہمند اور شہریوں نے فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مہمند میں اس طرح کے صحت افزا فیسٹول منعقد کروانے پر وہ شکر گزار ہیں. پاکستان سپورٹس فیسٹول مشترکہ طور پر باجوڑ, مہمند اور خیبر میں 23 مارچ تک کھیلا جا رہا ہے.

 

آرمی چیف کا کراچی میں فوجی فاؤنڈیشن ، آرڈیننس سینٹر کا دورہ

کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو شہر کے دورے کے دوران آرڈیننس سینٹر، ملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر پریس ریلز   کے مطابق  آرمی چیف نےمیجر جنرل سید شہاب شاہد کو آرڈیننس کور کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے جنگ اور امن خصوصاً دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران کور کے کردار کو سراہا۔ تقریب میں آرڈیننس کور کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کا بھی دورہ کیا۔

 ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی اے ایف کی بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور اس کی قابل رشک کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ جدید ترقیات سے ہم آہنگ رہنے اور جدید فائدہ کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کریں

فوجی فاؤنڈیشن کے کے دورے کے دوران آرمی چیف کو فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے معیاری خدمات کی فراہمی اور قومی خزانے میں بے پناہ حصہ ڈالنے کے حوالے سے ادارے کی کارکردگی اور عزم کو سراہا۔