فلسطین میں بھارتی سفیر موکل آریہ پراسرار طور پر مردہ پائے گئے

فلسطین میں بھارت کے سفیر 36 سالہ موکل آریہ اتوار کے روز رملہ میں بھارتی مشن کے دفتر میں مردہ پائے گئے۔

فلسطین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس اور وزیر اعظم محمد شتایہ نے سکیورٹی اور پولیس افسران کو موکل آریہ  کی رہائش گاہ پر جاکر صورت حال کا مکمل جائزہ لینے اور تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے بیان میں مزید کہ تمام فریقین تیار ہیں کہ ایسے مشکل حالات میں کیا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق لاش کو بھارت لے جانے کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آریہ کی اچانک موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

کوہاٹ: سپورٹس گالہ افتتاح

 ذاکر شاہ آفریدی سپورٹس گالہ کوہاٹ ریجن کاآج سے باقاعدہ  افتتاح کردیا گیا۔ ظہیر صافی چیئرمین یوتھ کوہاٹ اور سپورٹس ونگ چیئرمین کوہاٹ فقیر محمد اعوان نے افتتاح کیا۔
افتتاحی میچ میں وشو مارشل آرٹ ہنگو،اورکزئی۔اور کوہاٹ کے درمیان کھیلا گیا۔ کوہاٹ کی وشو ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

 

پاکستان زندہ باد مؤمنٹ کا مقصد معاشرے میں سماجی تبدیلیاں لانا، پاکستان میں سپورٹس کے ذریعے امن و امان قائم رکھنا ہے۔

اس سپورٹس ایونٹ کے انعقاد سے کوہاٹ ڈویژن میں سپورٹس کو پروموٹ کرنا ہے۔ ایونٹ میں وشو،کراٹے،جوڈو، باسکٹ بال،والی بال،سکواش،ٹیبل ٹینس،وغیرہ کے مقابلے ہونگے۔

کوہاٹ انڈس ہائی وے: خود کار ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑی گئی

کوہاٹ انڈس ہائی وے پر خود کار ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑی گئی. اے ایس پی صدر سرکل اُسامہ امین چیمہ کے مطابق کارروائی میں ہتھیاروں کے بین الصوبائی سمگلر حمید اللہ سکنہ مردان کو اسلحے سے بھری موٹر کار سمیت گرفتار کر لیا گیاہے۔ پکڑے جانے والے ہتھیاروں میں 3 ایس ایم جی رائفل، 2 ایم سیکسٹین رائفل، 2 مارک فور رائفل، 4 بندوق، 31 پستول اور 9000 کارتوس شامل ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ایس ایچ او ایم آر ایس ہمایون خان اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی۔

پولیس پارٹی نے ٹنل ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کی کارروائی میں موٹر کار کے خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد کیا۔

کارروائی میں زیر حراست اسلحہ سمگلر کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.اے ایس پی صدر سرکل اُسامہ امین چیمہ کا کہنا ہے کہ پکڑا جانیوالا اسلحہ درہ آدم خیل سے ملک کے مختلف شہروں کو سمگل کیا جارہا تھا. اورپکڑے جانے والے ہتھیاروں کا دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا. انھوں نے کہا کہ کارروائی میں زیر حراست ہتھیاروں کے سمگلر سے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں.

لنڈی کوتل: پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2022 فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

لنڈی کوتل: گورنمنٹ ہائی سکول گراؤنڈ پر فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2022 کا فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا ۔فائنل ارسنل کلب نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

اس موقع پر فائنل میچ پاک شینواری فٹ بال کلب اور ارسنل فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جوارسنل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3گول سے جیت لیا۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی 101ونگ کمانڈر کے لیفٹیننٹ کرنل عمائر اقبال تھے ان کے ساتھ جنرل کونسلر ابو دردا شینواری، یوتھ کونسلر اسماعیل شینواری، خیبر سپورٹس کلب کے جنرل سیکرٹری کلیم اللہ شینواری، اختر رسول شینواری، معروف کمنٹریٹر منظور شینواری ودیگر بھی موجود تھے۔
مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل عمائر اقبال نے فٹ بال، باسکٹ بال، والی بال، بیڈ منٹن کے ونر ٹیم کے کھلاڑیوں کو پچیس 25ہزار روپے نقد دئے اور رنراپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پندرہ 15ہزار رپے دئیے۔
آخر میں خیبر سپورٹس کلب کے جنرل سیکرٹری کلیم اللہ شینواری نے فٹ بال کے فائنل کے لئے آئے ہوئے مہمانوں اور تماشائیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

کوروناسے مزید 7 افراد جاں بحق، 756 مثبت کیسز ریکارڈ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد انتقال کرگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 37 ہزار518 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 756 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.01 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 826 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پشاور حملے کی تحقیقات ، ریاستی صف بندی اور عالمی ردعمل

پشاور حملے کے بعد جہاں شہر کے ہر طبقے نے بے مثال اتحاد، تعاؤن اور قربانی کا مظاہرہ کرکے قومی یکجہتی کی نئی مثال قائم کی۔ وہاں متعلقہ حکومتی اداروں نے بھی خودکش حملہ آور، سہولت کاروں کا سراغ لگانے کے لیے متعدد افراد کو گرفتار کرنے سمیت عبادت گاہوں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا ایک پلان بھی تیار کیا تاکہ آئندہ کے لئے اس قسم کے حملوں اور صورتحال کا راستہ روکا جاسکے۔

peshawar attack investigationsعالمی شہرت یافتہ صحافی اسماعیل خان کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے بہت تیزی کے ساتھ خود کش حملہ آور کی نہ صرف پوری پروفائل حاصل کی بلکہ متعدد اُن افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے جن کے بارے میں کچھ ایسے شواہد ملے ہیں کہ وہ اس حملے میں بلاواسطہ ملوث رہے ہیں۔  اُن کے مطابق خودکش حملہ آور نسلی طور پر افغانی تھا تاہم اس نے زندگی کا زیادہ تر حصہ پاکستان میں گزارا، وہ کچھ عرصہ قبل افغانستان چلا گیا تھا جہاں اس نے داعش کو جوائن کر کے ٹریننگ لی اور ان کے والدین نے کچھ عرصہ قبل اس کےلاپتہ یا  غائب ہونے کی شکایت یا رپورٹ بھی درج کریں۔

دوسری طرف کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید،  گورنر شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان نے اعلےٰ حکام کے ساتھ جائے وقوعہ جاکر اس حملے کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کر کے ان کو یقین دلایا کہ ریاست نہ صرف یہ کہ ملوث افراد اور ان کی پس پردہ قوتوں کو نشان عبرت بنائے گی بلکہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام درکار اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ تین اہم عہدیداران نے متاثرین کی تجاویز اور شکایات کو غور سے سنا اور عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

Peshawar attack

پشاور حملے پر اگر ایک طرف پورے ملک میں دکھ، تشویش اور اظہار یکجہتی پر مشتمل ردعمل سامنے آیا وہاں اقوام متحدہ امریکہ اور روس سمیت متعدد عالمی اداروں اور ممالک نے بھی حکومتِ پاکستان، اہلیان پشاور اور متاثرہ خاندانوں سے رسمی اظہار ہمدردی اور اظہار یکجہتی کر کے دہشت گردی کو انسانیت کے لیے ناسور قرار دے دیا۔ دوسری طرف افغانستان کی حکومت نے بھی اس واقعے کی کل کر مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں برادر ممالک اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق داعش بعض غیر ملکی قوتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو عدم استحکام اور بدامنی سے دوچار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں، سیاسی قوتوں، علماء اور عوام کو مل کر وہی رویہ اپنانا ہوگا جو کہ اے پی ایس حملے کے بعد اختیار کیا گیا تھا۔ تجزیہ کاروں اور سکیورٹی حکام کے مطابق چونکہ افغانستان میں وہاں کی حکومت نے داعش کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اس لیے اس کے حملہ آوار اور ارکان پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں تاہم ان کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا۔