جنوبی اضلاع میں انسدادپولیو مہم کا آغاز

پشاور( )خیبرپختونخواکے6 جنوبی اضلاع میں 14مارچ بروزہ پیر سے انسدادپولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں 5سال سے کم عمر کے 10لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس بات کا فیصلہ انسدادپولیو کے لئے ایمرجنسی آپریشن سنٹر(ای او سی) صوبہ خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے ای او سی میں منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں ڈپٹی کوآرڈینیٹر ای او سی زمین خان، صوبائی محکمہ صحت،ای پی آئی کے اعلیٰ حکام، عالمی ادارہ اطفال (یونیسیف)،ڈبلیو ایچ او، بی ایم جی ایف اور دیگر معاون اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ای او سی کوآرڈینیٹر عبدالباسط اپنی ٹیم کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہینگے انسدا پولیو مہم بنوں، لکی مروت، ٹانک،ڈی آئی خان، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں چلائی جائیں گی جس کے دوران 5سال سے کم عمر کے 10لاکھ 73ہزار899 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گیااس مقصد کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 5ہزار 711ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان پولیو ٹیموں میں 5ہزار 147موبائل ٹیمیں،278فکسڈٹیمیں،249ٹرانزٹ اور 37رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے1ہزار390ایریا انچارجزکی تعیناتی عمل میں

لائی گئی ہے جبکہ مہم کے دوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے پولیو مہم کی کامیابی کے لئے میڈیا کے بھرپورتعاون کو سراہااور کہا کہ مشکل حالات کے باوجود پولیو مہمات کا انعقاد بچوں کی صحت اور تحفظ کے لئے حکومت، ایمرجنسی آپریشن سنٹر، معاون اداروں اور پولیو ورکرز کے عزم کی عکاسی ہے اس لئے معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص والدین بچوں کوپولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے آگے آکر ان مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو:مردان ٹرائلز کا آغاز

پشاور: کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے سلسلے میں ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلزعبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں شروع ہوگئے اس موقع پر وائس چانسلر عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس مردان پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق مہمان خصوصی تھے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ویژن کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں ٹرائلز گزشتہ روز پروقار تقریب میں شروع ہوگئے جس میں ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے دوسو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ ٹرائلز انٹر نیشنل کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی منعقد کئے جارہے ہیں اس موقع پر مہمان خصوصی وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے باضابطہ افتتاح کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھرپور سراہا ۔انہوں نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی نہ صرف نیشنل بلکہ انٹر نیشنل سطح پر لوہا منوایا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں انٹر نیشنل معیار کے جمنازیم ہال کے تعمیر کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے۔

 

اس کے علاوہ سوئمنگ پول اور اسکواش اکیڈمی پر بھی جلد کام شروع ہوجائیگا۔ انہوں نے کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس ڈرائیو شروع کرنے اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ کو سامنے لانے پر وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ایچ ای سی جاوید میمن اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پاکستان سپورٹس بورڈ آصف زمان کی بھی تعریف کی۔کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے سات ریجن میں منعقد کئے جارہے ہیں جس میں پشاور اور مردان ریجن کے ٹرائلز ہوگئے جبکہ سوات ، ڈی آئی خان ہزارہ کوہاٹ اور بنوں میں شیڈول کے مطابق ہونگے کامیاب جوان پروگرام کے تحت گیارہ سے پچیس سال کے کھلاڑیوں کو مواقع دئیے جارہے ہیں ۔

بارہ مختلف گیمز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ملک بھر میں شروع ہیں’ریسلنگ کے ٹرائلز دس مختلف ویٹ کیٹیگریز میں منعقد ہورہے ہیں جو 57 کے جی سے لے کر 125 کے جی تک ہیں ہر کیٹیگری سے دس بہترین کھلاڑی اور دو باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز و لیگ کے ذریعے کیا جائے گا اس طرح پانچ ریجنز ‘اضلاع سے بارہ بارہ کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے اور مجموعی طور یر 72 کھلاڑی بنیں گے جو انٹر پراونشل مقابلوں میں شرکت کریں گے ۔

عرفان محسود نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

.پاکستان کے عرفان محسود نے سپین کے الیجاندرو سولر تاری کا پش اپس کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ۔ سپین کے الیجاندرو سولر تاری نے ایک منٹ 100 پاونڈ وزن کے 41 نکل پش اپس کیے تھے۔عرفان محسود نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 53 پش اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔عرفان محسود دنیا کے واحد ریکارڈ ہولڈر ہے جن کے پاس پش اپس کیٹگری میں 24 گینیز ورلڈ ریکارڈز ہیں۔ عرفان محسود کے اب تک 46 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہو چکے ہیں۔عرفان محسود اب تک دنیا کے مشکل گینیز ورلڈز اپنے نام کر چکےہیں۔

عرفان محسود اب تک 9 ممالک کے ریکارڈز توڑچکے ہیں جس میں انڈیا، امریکہ، برطانیہ، فلیپائن، عرق، مصر، فرانس، اٹلی، سپین
کے مختلف ریکارڈز شامل ہیں جن کو عرفان محسود نے توڑا۔