Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, March 15, 2025

افغانستان سے واپس آنے والے شمالی وزیرستان کے ٹی ڈی پیز کے لئے فنڈز فراہم

شمالی وزیرستان کے افغانستان سے حال ہی میں واپس انے والے متاثرین ضرب عضب کیلئے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواہ نے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کے فنڈز ریلیز کردئے جو کہ 28سو کے قریب نادرا سے تصدیق شدہ خاندانوں میں سم کارڈ کے ذریعے سے تقسیم کئے جا ئینگے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے دفتر سے جاری ایک اعلامئے کے مطابق افغانستان سے اب تک پانچ ہزار کے قریب شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی ہو ئی ہے جن میں تین ہزار کے لگ بھگ خاندانوں کی نادرا سے تصدیق ہو چکی ہے جن کو فی خاندان کے حساب سے 12ہزار ماہوار مالی امداد جبکہ 8ہزار فی خاندان کے حساب سے راشن کی مد میں جاری کئے جا رہے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ افغانستان سے جو خاندان واپس ائے ہیں ان میں سے بقیہ خاندانوں کی بھی جلد تصدیق کا عمل مکمل ہو تے ہی ان کو بھی ماہوار امدادی رقوم ریلیز کی جا ئیگی۔ اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے ایک ہفتہ قبل بھی شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر کے متائثرین کو اسی مد میں 32کروڑ کے قریب رقوم ریلیز کئے جا چکے ہیں جن کی ترسیل متعلقہ خاندانوں کو کی جا رہی ہے۔ شریف حسین نے بتایا کہ ان رقوم کی ریلیز کا مقصد بے گھر خاندانوں کی مالی مدد اور ان کے معاشی مشکلات کو کم کر نا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket