Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, March 15, 2025

ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متعلق تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلے ہوئے جس کا اچھا نتیجہ نکلا اور ملک بھر میں 70 فیصد افراد مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں کمی آ چکی ہے اور اب یہ معمول کا حصہ ہے۔ کورونا کیسز میں مزید کمی بھی آ رہی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے سب نے مل کر 2 سال بہترین کام کیا۔اسد عمر نے کہا کہ ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی۔ کورونا کے دوران عوام کو قائل کرنے کے لیے علما کرام نے بہترین کردار ادا کیا جبکہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی جانب سے بھی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہیلتھ کئیر ورکرز نے جس طرح سے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket