Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, March 15, 2025

عدم اعتماد والے دن تصادم کا خطرہ، سپریم کورٹ بارنے آئینی درخواست دیدی

سپریم کورٹ بارنے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پرسیاسی جماعتوں میں تصادم روکنے کےلیے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی۔

استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تمام اسٹیلک ہولڈرز کو عدم اعتماد کا عمل پر امن انداز سے مکمل ہونے اورتمام ریاسی حکام کو آئینی حدود میں رہنے کا حکم دے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدم اعتماد کا عمل پر امن انداز سے مکمل ہو، عدم اعتماد آرٹیکل 95 کے تحت کسی بھی وزیر اعظم کو ہٹانے کا آئینی راستہ ہے، سیاسی بیانات سے عدم اعتماد کے روز فریقین کے درمیان تصادم کا خطرہ ہے۔

سپریم کورٹ تمام ریاستی حکام کو آئین کے مطابق عمل کرنے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے۔ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دیا جائے۔ دروخواست میں وزیر اعظم۔۔اپوزیشن لیڈر۔۔اسپیکر قومی اسمبلی۔۔وزارت داخلہ، دفاع آئی جی اسلام آباد،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket