الخدمت پاکستان کی طرف سے افغانستان کو 16 ٹرک امدادی سامان فراہم

رمضان پیکج کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا مزید16 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان تورخم بارڈر پر افغان حکام کےحوالہ کردیا گیا۔امدادی سامان میں فوڈ اور ونٹر پیکجز سمیت بچوں کے لٸے خشک دودھ اور غذاٸی اشیاء شامل ہیں۔

الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے تحت افعانستان عوام کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ھے پاک افغان تعاون فورم کے اشتراک سے رمضان المبارک سے قبل مزید 16 ٹرک امدادی سامان پاک افغان سرحد تورخم پر افغان حکام کے حوالے کرنے کی تقریب کاانعقاد کیاگیا اس موقع پرالخدمت فاونڈیشن کے خیبر پختونخوا کے ناٸب صدر فدا محمدخان ،میڈیامنیجرنورالواحدجدون، کمیونٹی سروسز کے سینٸر منیجر محمد وسیم نے بارڈر انتظامیہ اور پاک افغان تعاون فورم کے منتظمین کی موجودگی میں امدادی سامان سے لدے 16ٹرک امارت اسلامی افغانستان کے انچارج براٸے مہاجرین مولوی فیض محمد اور قاری بلال سمیت امارت اسلامی افغانستان کے اعلی حکام کے حوالے کٸے جن میں 2کروڑ روپے مالیت کے فوڈ اور ونٹر پیکجز اور بچوں کے لٸے خشک دودھ،غذاٸی اشیاء سمیت دیگر امدادی سامان شامل ھے۔واضح رہے کہ یہ الخدمت فاونڈیشن کی آٹھواں امدادی کھپ ھے.۔

اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے ذمہ داران نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ھوٸے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن پاک افغان کوآپریشن فورم کے اشتراک سے اب تک 142ٹرکوں کے زریعے 1200 ٹن امدادی سامان افغان حکام کے حوالےکر چکی ہیں جس کی مالیت تقریبا 28 کروڑروپے بنتی ہیں۔ جو کہ افغانستان کے صوبے کنڑ، پکتیکا،ننگرہار،کابل،ہلمند،قندہار اورشمالی افغانستان کے دیگر صوبوں میں لاکھوں مستحق خاندانوں کو فراہم کیا گیا جارہا ھے انہوں نے مخیر افراد سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کی آمدسے قبل افغانستان کے مستحق متاثرین کے ساتھ امداد کا سلسلہ جاری رکھے تاکہ مشترکہ کاوشوں کے زریعے مظلوم افغانی عوام کی مشکلات پر قابوپایا جاسکے۔اس موقع پرامارت اسلامی افغانستان کےانچارج برائےمہاجرین مولوی فیض محمد اور دیگر اعلی حکام نے الخدمت فاونڈیشن حکومت پاکستان اور پاک افغان کوآپریشن فورم کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ مظلوم عوام کے ساتھ تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

شمالی وزیرستان:بلدیاتی انتخابات میں دو لاکھ سے زائدووٹرز حصہ لیں گے

 شمالی وزیرستان:بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، بیلٹ پیپرز ترسیل کا عمل جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر شاہد علی خانکا کہنا ہے کہ پولیس کی سیکورٹی میں انتخابی عملہ اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن روانہ کردیا گیا ہے
آئی ڈی پیز کے لئے 25 پولنگ اسٹیشن بنوں میں قائم کئے ہیں ۔تین تحصیل چئیرمین، 75 ویلج کونسل اور 6 نیبرہوڈ کونسل کی سیٹوں پر انتخابات ہونگے۔علاقے میں 3 لاکھ 96 ہزار 700 ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ جبکہ2 لاکھ 35 ہزار 300 مرد، 1 لاکھ 61 ہزار 400 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔268 مردوخواتین پولنگ سٹیشنز پر 4 ہزار سے زائید پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔
تین تحصیل چئیرمین سیٹ کے لئے 50 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ جنرل کونسلر 601، کسان 135،یوتھ 225، خواتین301 اور 4 اقلیتی امیدوار لڑیں گے۔

کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چھ افسران سمیت 8 اہلکار شہید

اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں چھ افسران سمیت 8 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افریقی ملک کانگو میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر پاک فوج کا پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا، شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، ہیلی کاپٹر پائلٹ میجر سعد نعمانی، شریک پائلٹ میجر فیضان علی اور فلائٹ انجنئیر نائب صوبیدارسمیع اللہ خان جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کریو چیف حوالدار محمد اسماعیل اور گنر لانس حوالدار محمد جمیل بھی حادثے میں شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہیں۔ پاکستان نےہمیشہ عالمی برادری میں ذمہ دارانہ کردارادا کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارےا من دستوں نے ہمیشہ چیلنجنگ کاٹاسک انجام دیے۔ پاکستانی اہلکاروں نے لگن کیساتھ کام کرتےہوئے جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات:چترال میں دفعہ 144 نافذ

پشاور : بلدیاتی انتخابات،چترال میں دفعہ 144 نافذ

لوئر چترال میں امن و امان پر قابو رکھنے اور پرامن طریقے سے الیکشن مے انعقاد کے لئےمحمد انوارالحق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال  کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں،، ڈبل سواری، گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد
 کھلے تیل کی خرید و فروخت، کیمیکل اشاء کی خرید و فروخت،لاوڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے انتخابات کل ہونگےانتخاب کیلے سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے پاک فوج اور ایف سی کے اہلکار بھی پولیس کی معاونت کریں گے۔پولینگ کل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

خان سعید آفریدی کا کک باکسنگ ورلڈ چیمپئن جیتنے کا اعزاز

 تھائی لینڈ میں تھائی لینڈ کے قومی کھیل(موے تھائی) میں پاکستان اور خیبر پختون خواہ کا نام سر بلند کرنے والے فخر ادم خیل کک باکسنگ میں ورلڈ چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والے خان سعید افریدی کا اپنے ابائی علاقے درہ ادم۔خیل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کے لیے خصوصی دعوت کا اہتمام ہاشم کول کمپنی ،احمد میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ،کھیلوں کے میدان اباد کرنے والےملک حیات خان افریدی نے کیا تھا ۔ اس موقع پر
انہوں نے کہا کہ اس مقابلے میں 100 سے زیادہ ممالک کے باکسروں نے حصہ لیا اور یہ سارے پیشہ وارانہ کھلاڑی تھے انہوں نے کہا کہ اصل مقابلہ تھائی چیمپئن سے تھا چونکہ میں پاکستانی چیمپئن تھااس وجہ سے میرا مقابلہ ان کے ساتھ تھا چونکہ میں نے بہت زیادہ میڈلز جیتنے تھے اور تھائی باکسر نے بھی جیتنے تھے اس وجہ سے دونوں کا اخر میں مقابلہ ھوا اور تیسرے اور اخری راونڈ میں انکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اور میں ورلڈ چیمپئن بن گیا اور بیلٹ جیت لی۔انہوں نے کہا کہ میں وہ احساسات بیان نہیں کرسکتاجو مجھے جیت کے وقت محسوس ھوئے یہ میرا خواب تھا جو اسوقت پورا ھو گیا مقابلے کے دوران افریری افریدی کے نعرے پورے ہال میں گونج رہیے تھے ابھی تک وہ نعرے میرے کانوں میں گونج رہیے ہیں چونکہ قبائلی عوام پر ویسے بھی دہشت گردی کا لیبل لگا ہیے ھم نے دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ ھم دہشت گرد نہیں بلکہ پرامن پیار و محبت ۔انسانیت اور کھیلوں سے محبت رکھنے والی قوم ہیں
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت نے کسی قسم کی مدد نہیں کی ہیں اور ملک کے لئے سب سے بڑا اعزاز جیتنے پر کسی بھی سرکاری اہلکار نے پوچھا ۔تک نہیں بلکہ میڈیا والوں سے گلے شکوے رکھتا ہوں

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: دوسرے مرحلے کی تیاریاں مکمل

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ کا اج اھم دن ہے ۔ انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکل کرلی گئی ہیں۔

تمام پولنگ مٹیریل،بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور پولنگ سٹاف کو آج اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سیکورٹی کے ساتھ پہنچایا جائے گا۔۔پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام تمام 18 اضلاع میں صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی۔

ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم ھو رھی ھے۔سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔جبکہ سپشل سیکرٹری، سیکرٹری الیکشن کمیش، اور چیف الیکشن کمشنر تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔دوسرے مرحلے کے 18 زیادہ تر اضلاع میں پولنگ اسٹیشنز پہاڑی علاقوں میں اور دور دراز ھیں ھیں۔پولنگ مٹیریل اور پولنگ سٹاف کو پولنگ اسٹیشنز پر پہنچانے کا عمل صبح سے شروع کر دیا گیا ہے۔

شام تک پولنگ سٹاف اور پولنگ مٹیریل کو تمام پولنگ اسٹیشنز میں پہنچا دیا جائے گا۔18 اضلاع کی ٹوٹل 65 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات ھو رھے ھیں۔۔مجموعی طور پر 6176 پولنگ اسٹیشنز اور 16509 پولنگ بوتھ بنانے گئے ہیں۔تمام پریذائیڈنگ افسران آج شام کو پہنچ کر پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کریں گے۔