Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, March 15, 2025

خیبرپختونخوا یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اختتام پذیر

مردان : محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ضلعی سطح پر پہلی مرتبہ منعقد ہونے والایوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022 مردان کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ضلع کی 5 تحصیلوں سے 38تعلیمی اداروں کے سسینکڑوں طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ پروگرام کی اختتامی تقریب سپورٹس کمپلیکس مردان میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو، ڈپٹی کمشنر حبیب االہ عارف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنائنس نیک محمد خان، ریونیو مجیب الرحمٰن و ریلیف میڈم سارہ تواب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ ڈیپارٹمنٹ محمد عمران، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مردان جمشید بلوچ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر زبیر خٹک، ریجنل سپورٹس آفیسر مردان نعمت اللہ مروت سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ امور نوجوانان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مردان میں 20 مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈرامہ، ای گیمنگ،اردو و انگریزی مضمون نویسی، کیلیگرافی، پینٹنگ، کامیڈی، بہترین صلاحیتی مقابلے، موسیقی سمیت دیگر شامل تھے۔ مقابلوں کا پہلا مرحلہ فروری میں شروع ہوا جس میں ڈیڑھ ماہ میں ٹرائلز کے بعد ٹاپ ٹاپ 400 طلباء و طالبات نے فائنل مراحل میں حصہ لیا۔ان ٹاپ طلبہ کا ڈیٹا بیس محفوظ رکھا جائے گا جو کہ بعد میں ملکی اور صوبائی سطح پر مقابلوں میں انہیں شامل کیاجائے گا۔قرات مقابلوں میں سید اسامہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے پہلی اوربشراء بی بی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تخت بھائی نے دوسری حاصل کی۔جن میں بالترتیب 30ہزار اور 20 ہزار روپے کے کیش انعام تقسیم کئے گئے۔ نعت کے مقابلوں میں امیہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان نے پہلی اورمعظم گورنمنٹ ڈگری کالج مردان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اردو مضمون نویسی میں حنانہ بی بی نے پہلی اوراقراء ساجد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔انگریزی مضمون نویسی میں پہلی پوزیشن حارث نواز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان نے اور سید علی عبدالوالی خان یونیورسٹی نے دوسری حاصل کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket