ضلع خیبر طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن فورم اور بیت السلام فاؤنڈیشن حکام نے افغانستان عوام کے لئے رمضان المبارک کے مہینے میں 2ٹرک امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔
طورخم بارڈر پر افغانستان حکام کو دو ٹرک امدادی سامان حوالے کرنے کے موقع پر تحصیلدار طورخم غنچہ گل مہمند. بیت الاسلام فاؤنڈیشن کے مشران اور افغانستان امارات اسلامی حکام بھی موجود تھے. رمضان المبارک کے مہینے میں افغانستان عوام کو امدادی سامان حوالے کرنے پر افغان امارات اسلامی حکام نے پاک افغان کوآپریشن فورم اور پاکستان حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا