Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, March 12, 2025

طورخم: افغانستان سے آنے والے ٹرک سے بھاری اسلحہ برآمد

طورخم سرحد پر کسٹم عملہ نے افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والےٹرک سے غیر ملکی اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ٹرک ڈرائیور کوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی گئی۔گزشتہ روز بھی طورخم سرحد پرکسٹم عملہ نے بڑی تعداد میں غیرملکی اسلحہ برآمدکرلیاتھا۔

طورخم ایڈیشنل کلکٹرکسٹم محمد طیب نے کہا ہے کہ کسٹم حکام کو خفیہ اطلاعات ملی ہے کہ افغانستان سے وقتا فوقتا غیر ملکی اسلحہ پاکستان سمگل کی جائے گی۔ خفیہ اطلاعات کے نتیجے میں طورخم سرحدی گزرگاہ پر کسٹم عملہ کو دن رات چوکس کردیاہے۔ کلکٹر کے مطابق آج کوئلے سے بھرا ٹرک جونہی افغانستان سے پاکستان داخل ہوا تو کسٹم عملہ نے ٹرک کی تلاشی لی۔ جس کے باعث ٹرک کے خفیہ خانوں سے غیرملکی اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ اسلحہ میں 5 عدد امریکن اور ایک عدد ترکی ساختہ پستول اور ہزاروں کی تعدادمیں کارتوس برآمد کرلیا۔ کسٹم کلکٹر محمد طیب کے مطابق غیرملکی پستول علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ کسٹم عملہ نے ٹرک کے ڈرائیور خیال محمد ساکن افغانستان سمیت حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔
اس موقع پر کلکٹرکسٹم محمد طیب نے کہا کہ افغانستان سے ہاکستان کو اسلحہ سمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔جس کے باعث علاقے میں بدامنی میں تیزی آئ ہے۔ محمد طیب نے مزید کہا کہ علاقے میں قیام امن کے لئے افغان سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے افغانستان سے پاکستان منشیات اور اسلحہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کسٹم عملہ کی اقدامات جاری رہے گی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket