اورکزئی۔ صوبائی وزیر آبپاشی خیبر پختون خواہ ارشد ایوب کا ایم پی اے اورکزئی سید عزن کے ہمراہ اورکزئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے مشاورتی جرگہ برائے ضم اضلاع کے حوالے سے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رحیم نے قبائلی ضلع اورکزئی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ڈی پی او نثار احمد خان سمیت تمام محکوں کے افسران موجود تھے۔
مشاورتی جرگہ کے دوران کے ایم پی اے غزن جمال اور قبائلی مشران نے صوبائی وزیر ارشد ایوب خان کو اورکزئی کے مسائل بیان کئے اور ان کو اپنے تجاویز پیش کی قبائلی مشاورتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی محمود خان کے خصوصی ہدایات پر ہم قبائل کے ساتھ مشاورتی جرگوں کا انعقاد کرتے ہیں جس کا مقصد قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے دوران ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا ہے قبائل نے بہت قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کا اس طرح ازالہ نہ ہو سکا لیکن ہم کوشش کرتے ہیں کہ کم از کم معاوضہ دیا جائے آپ لوگوں کے مسائل ہم آگے لے جائیں گے ان کو حل کریں گے ضم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ قبائل کے زندگی میں آسانی ا جائے یہ اضلاع ترقی کر سکیں قبائلی ضلع اورکزئی میں صوبائی حکومت کا تاریخی پراجیکٹس چل رہے ہیں اورکزئی میں کیڈٹ کالج بنایا جائیگا جس کی منظوری ہوئی ہیں