Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, March 15, 2025

خواجہ سراوں کے تحفظ کا ڈرافٹ بل اسمبلی میں جمع

پشاور : خواجہ سراوں کے تحفظ، فلاح و بہبود او بااختیار بنانے بارے ڈرافٹ بل اسمبلی میں جمع

بل پارلیمنٹری ویمن کاکس کی کمیٹی برائے خواجہ سرا کی چئیر پرسن آسیہ خٹک اور عائشہ نعیم نے جمع کیا۔ پارلیمنٹری ویمن کاکس کی کمیٹی نمبر چھ نے مختلف مشاورتی سیشن کے بعد بل ڈرافٹ جمع کرایا۔آسیہ خٹک کے مطابق بل میں خواجہ سراْوں کی پہچان ان کی مرضی کے مطابق رکھنے کا حق دیا گیا ہے۔

اس بل کے مطابق نادرا کے ساتھ ایکس جنس کیساتھ رجسٹرڈ خواجہ سرا حکومتی مراعات کے اہل ہونگے ۔ بل کے مطابق ایکس جنس کیساتھ رجسٹر خواجہ سرا کیلئے حکومت معاشی تحفظ فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔ خواجہ سرا اٹھارہ سال کی عمر میں ایکس صنف والے شناختی کارڈ پر ڈرائیونگ لائسنس و دیگر سہولیات حاصل کرسکیں گے۔بل ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سرا کے حقوق کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket