افغانستان سے قربانی کے جانور لانے کے لیئے وفد روانہ

افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے عیدالاضحیٰ کے لیئے پاکستان قربانی کے دنبے لانے پر فی دنبہ 2200روپے کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی ۔

اس حوالے سے افغانستان سے دنبے لانے کے لئے لنڈی کوتل سے 7رکنی وفداج افغانستان روانہ  ہو رہا ہے۔ وفد میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما سید مقتدر شاہ آفریدی مرادحسین آفریدی . ملک ماثل خان شینواری. کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے صدر ریاض شینواری. افتاب شینواری نثار آفریدی. کلیم اللہ شینواری شامل ہیں. دوسری طرف کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ افعانستان سے لائے جانے والے فی دنبہ پر 2200روپے کسٹم  ڈیوٹی وصول کی جائے گی اور مزکورہ رقم قومی خزانے میں جمع کی جائے گی۔ طورخم کسٹم حکام نے رابطے پر بتایا کہ افغانستان سے دنبے امپورٹ میں لانے پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے صرف کورنٹین کی شرط پور ی کی جائے گی۔

خیبر پختونخوا میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جولائی کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان

خیبر پختونخوا میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران شروع ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات

نے پی ڈی ایم اےنے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔

 ڈی آئی خان، دیر، سوات، مالاکنڈ، تورغر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام بونیر،مانسہرہ، مہمند،کرم، نوشہرہ ایبٹ آباد اور پشاور میں تیز بارشوں کا امکان۔  تیز ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظر صوبے کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ مراسلہ

میں کہا گیا ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے۔ پشاور، نوشہرہ اور مردان میں بھی تیز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ تیز آندھی اور بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

بارشوں اور آندھی کے سبب کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔