Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, March 11, 2025

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ رواں ہفتہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  تیز ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظر صوبے کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ پشاور، نوشہرہ،صوابی،بنوں،ٹانک،ڈی آئی خان اور مردان میں بھی تیز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اوراربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے سیاحوں سے سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی صورت حال سے باخبر رہنے کی درخواست کی ہے۔ اس کے علاوہ  پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر  دے سکتے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket