Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, March 12, 2025

عرفان محسود کا 53 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ اپروڈ ہوگیا

وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود کا 53 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ اپروڈ ہوگیا ہے۔ عرفان نے 60 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 54 جمپ سکواٹس کر کے 40 جمپ سکواٹس کا ریکارڈ توڑ دیا.

عرفان محسود پہلے کھلاڑی ہیں جس نے یہ ریکارڈ توڑا ہے۔ عرفان محسود نے سب سے زیادہ پش اپس کٹیگری میں 28 گینیز ورلڈ ریکارڈ بنائے ہیں اور ورلڈ لیول پر سب سے زیادہ جمپنگ جیکس کٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

 وہ پاکستان سے  دینا میں سب سے زیادہ 100 اور 80 پاونڈ وزن کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ اس کے علاوہ عرفان محسود ورلڈ لیول پے سب سے زیادہ فٹنس کٹیگری کے گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے اب تک اب تک 9 ممالک کے ریکارڈز توڑے ہیں۔ جن میں انڈیا، امریکہ، برطانیہ، فرانس، فیلیپائن، عراق، مصر، اٹلی، سپین شامل ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket